Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اب رولا پڑگیا ہے تو انکوائری کررہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے: خواجہ آصف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اب رولا پڑگیا ہے تو انکوائری کررہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے: خواجہ آصف
پاکستان

اب رولا پڑگیا ہے تو انکوائری کررہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا کہ کون کون پرتگال میں جائیدادیں خرید رہا ہے: خواجہ آصف

Published August 11, 2025
Tags: Featured ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے وزیردفاع خواجہ آصف
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نےسوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہےکہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ میرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہے، پچھلے 25 سال سے وہاں رہ رہا ہوں، میرا تو کوئی بابو محلے میں گھر نہیں ہے، میرے پاس اپنی گاڑی ہے، سرکاری گاڑی بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے بیوروکریسی کی شان میں بس اتنی گستاخی کی کہ یہ پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، مجھے نہیں پتہ تھا کتنے لوگ خرید رہے ہیں یا اتنا رولا پڑ جائے گا اور اب رولا پڑگیا ہے تو میں انکوائری بھی کررہا ہوں اور نام بھی بتاؤں گا۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اب نام لے کربتاؤں کا کہ کون کون وہاں جائیدادیں خرید رہا ہے جس کے ذریعے وہاں جائیدادیں خریدی گئیں اس نے ان کی تصویریں بھی بنائی ہوئی ہیں، میں نے رولا ڈلوا دیا ہے، اب میڈیا اس کی تحقیقات کرے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاکہ انہیں دوسرے تیسرے دن پتا چلاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) سیالکوٹ کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتارکیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کررہے ہیں اور اس سے اُن کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اگرشکایت درست ہوئی تو اسے سزا ہوگی، شکایت غلط ہوئی توجس نے شکایت کی اسے سزا ہوگی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کے دوران اپنے استعفے دینےکی خبروں کی بھی تردید کی۔

خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جومشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جوسیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی اور حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہوگا اور مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔

خواجہ آصف نےکہاکہ نوازشریف میرا لیڈرہے، میرا قائد ہے، میری ساری زندگی اس کے ساتھ گزرگئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف چیف منسٹربعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں اور اس کے لیے دعاگو ہوں، مریم نوازشریف ہماری آنے والی قیادت ہے، میں جتنی اپنی بیٹی کے لیے دعائیں کرتا ہوں اتنا مریم نواز کےلیےکرتا ہوں۔

TAGGED:Featuredان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوابیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیےپرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیںمیرے پاس دوکمرے کا فلیٹ ہےوزیردفاع خواجہ آصف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بگ باس 19کی میزبانی: سلمان خان کا معاوضہ مودی کی ایک سال کی تنخواہ سے بھی زیادہ
Next Article بشنوئی گروپ پھر میدان میں‌آگیا: “جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا”
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

رحیم یار خان کا رہائشی مسافر روہڑی اسٹیشن پر گرفتار، 1 کلو منشیات برآمد

روہڑی (ویب ڈیسک): ریلویز پولیس نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے کارروائی کرتے ہوئے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔ہزارہ…

December 3, 2024
پاکستان

سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، ہمارے کام کو عالمی اداروں نے سراہا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ نےایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔وزیراعلیٰ سندھ…

March 12, 2025
پاکستان

وزیراعظم کی مالیاتی کانفرنس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، شکوے شکایات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی…

June 22, 2023
پاکستانتازہ ترین

کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے کے بجائے وفاق میں آگ لگانے پر تلی ہے، گورنر

پشاور (ویب ڈیسک): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کرم میں لگی آگ بجھانے…

November 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?