Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورجینیاامریکہ:اسکول میں 6 سالہ بچے کی فائرنگ، ٹیچر شدید زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ورجینیاامریکہ:اسکول میں 6 سالہ بچے کی فائرنگ، ٹیچر شدید زخمی
دنیا

ورجینیاامریکہ:اسکول میں 6 سالہ بچے کی فائرنگ، ٹیچر شدید زخمی

Published January 7, 2023
Tags: 6 سالہ بچے نے فائرنگ Featured امریکی ریاست ورجینیا ٹیچر شدید زخمی
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): امریکی ریاست ورجینیا میں ایک ایلمینٹری اسکول کی کلاس میں 6 سالہ بچے نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر شدید زخمی ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ واقعہ ساحلی شہر نیوپورٹ نیوز کے رچنیک ایلمینٹری اسکول میں پیش آیا، جس میں تمام طلبہ محفوظ رہے۔

مقامی پولیس چیف اسٹیو ڈریو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 6 سالہ طالب علم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے، مزید بتایا کہ یہ حادثاتی فائرنگ نہیں تھی۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ ٹیچر کی عمر 30 سال سے زائد ہے، اور ان کو جو زخم آئے ہیں، اس سے ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

شہر کے سپرنٹنڈنٹ آف اسکولز جورج پارکر نے بتایا کہ میں صدمے میں ہوں اور مایوس ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کمیونٹی کی حمایت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کی بندوقوں تک رسائی کو نہ ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو میڈیائی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو اور ورجینیا میں 2 یونیورسٹی کیمپسز میں پرتشدد واقعات میں 7 طلبہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

اسی طرح 25 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے کلاس رومز میں جا کر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

گن وائلنس ڈیٹا بیس کے مطابق امریکا میں گزشتہ برس فائرنگ سے متعلقہ واقعات میں 44 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس میں سے تقریباً آدھے قتل، حادثات اور اپنے دفاع کے کیسز تھے، اور آدھے خودکشی کے واقعات تھے۔

TAGGED:6 سالہ بچے نے فائرنگFeaturedامریکی ریاست ورجینیاٹیچر شدید زخمی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں قحط کا سماں:آٹا 160 روپےکلو،لوگ مرنے لگے
Next Article اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ چلاسکتے ہیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

مٹیاری: اڈیرو لعل میں4 روز میں 6 بچے خسرہ سے جاں بحق

مٹیاری (ہیلتھ ڈیسک): اڈیرو لعل کے نواحی گاؤں میں 4 روز میں 6 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔ورثاء نے…

July 20, 2024
پاکستان

مذہبی جماعتوں کا احتجاج؛ جڑواں شہروں کے راستے بند، ریڈزون سیل، اسکول کی چھٹی

راولپنڈی- اسلام آباد (ویب ڈیسک): : مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے سامنے آج مذہبی جماعتوں…

August 22, 2024
صحت

ڈاکٹروں کی عیاشیاں ختم: بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی۔وفاقی وزارت…

March 5, 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن کی ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت

(ویب ڈیسک ) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے…

October 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?