Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کااعلان کرنےکاحکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کااعلان کرنےکاحکم
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کااعلان کرنےکاحکم

Published February 11, 2023
Tags: Featured الیکشن کی تاریخ لاہور ہائیکورٹ فیصلہ
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک):لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب اسمبلی کیلئے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کا اعلان کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ مختصر فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ عدالت تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کہا جا سکتا ہےکہ آئین میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا اختیار ہے، پینمبرا ڈاکٹرائن کے تحت آئین کی کسی ایک شق کو اکیلے نہیں پڑھنا چاہیے، اس ڈاکٹرائن کے تحت سیاق و سباق اور آئین کے اصولوں کو مکمل دیکھنا چاہیے، الیکشن کمیشن کی الیکشن کی تاریخ دینےکی ذمےداری پینمبرا کے تحت آئین اور الیکشن قوانین کےمطابق ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف اور شہری منیر احمد کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، جب تک کمیشن کو فنڈز مہیا نہیں کیے جاتے الیکشن کرانا ممکن نہیں، صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے وفاقی حکومت کا مکمل تعاون درکار ہے، مخصوص حالات میں قانون الیکشن مؤخر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن ایک دن نہ ہوں تو انتخابات کی شفافیت متاثر ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کے وکیل ایڈووکیٹ شہزاد شوکت نے بیان دیا کہ گورنر نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا لہٰذا نئے انتخابات کی تاریخ دینا ان کی ذمہ داری نہیں۔ گورنر کے وکیل نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کی۔

اس دوران تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر گورنر الیکشن کی تاریخ نہ دیں تو پھر صدر مملکت تاریخ مقرر کرسکتے ہیں۔ اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

سماعت کے آغاز پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

TAGGED:Featuredالیکشن کی تاریخلاہور ہائیکورٹ فیصلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سچل گوٹھ:عوام نے موٹر سائیکل چورپکڑلیا، پولیس کے حوالے
Next Article جیسلمیر میں کیارا ایڈوانی کا اپنی ہی شادی میں رقص
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ :کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ، ڈیٹا وفاقی اداروں کے حوالے

کراچی(ویب ڈیسک): سندھ پولیس نے وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی سندھ کے کرمنلز کا ڈیٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا…

February 13, 2023
دنیا

اسرائیلی فوج کاغزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔اسرائیلی بحریہ نے گلوبل…

October 2, 2025
پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کی گفتگو کی بھی مبینہ آڈیو لیک

کراچی (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو…

March 3, 2023
دنیا

جنگ بندی کا مقصد اسرائیلیوں کو رہا کرانا ہے: جو بائیڈن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن…

November 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?