Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاک – بھارت کرکٹ‌گردی،ایک دوسرےکو ٹیمیں نہ بھیجنےکی دھمکیاں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پاک – بھارت کرکٹ‌گردی،ایک دوسرےکو ٹیمیں نہ بھیجنےکی دھمکیاں
کھیل

پاک – بھارت کرکٹ‌گردی،ایک دوسرےکو ٹیمیں نہ بھیجنےکی دھمکیاں

Published February 5, 2023
Tags: Featured ایشین کرکٹ کاؤنسل بھارتی بورڈ پاکستانی ٹیم جے شاہ
Share
SHARE

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔ایشین کرکٹ کاؤنسل کے اجلاس میں نجم سیٹھی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائےگی۔

ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے, ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔

مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنےکا کہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

واضح رہےکہ اے سی سی کے اجلاس میں وینیو کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد اب مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ وینیو پر بات ہوگی۔

TAGGED:Featuredایشین کرکٹ کاؤنسلبھارتی بورڈپاکستانی ٹیمجے شاہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وفاق کو صوبوں کی امالک پر قبضہ کرنے کا کوئی حق نہیں؛قادر مگسی
Next Article ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا کا بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، جوبائیڈن کو خط پر دستخط

ممبئی - امریکا (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے…

November 11, 2023
صحت

کورونا کی نئی قسم ’ایرس‘ پھیلنےکا خدشہ، نئی ویکسین ابھی تیارنہیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): امریکی طبی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا کی نئی ویکسین جاری…

August 15, 2023
دنیا

امریکا کی سری لنکا کے سابق نیول چیف و گورنر پر پابندی عائد

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے سری لنکا کے سابق نیول چیف اورموجودہ گورنر پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے…

April 27, 2023
دنیا

حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا اعلان، ‘2 جولائی والےمعاہدے پرکیاجائے’

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قاہرہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد نہ بھیجنے کا اعلان…

August 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?