Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پریانکا چوپڑا کا بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، جوبائیڈن کو خط پر دستخط
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پریانکا چوپڑا کا بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، جوبائیڈن کو خط پر دستخط
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا کا بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ، جوبائیڈن کو خط پر دستخط

Published November 11, 2023
Tags: Featured جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر دستخط شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے
Share
SHARE

ممبئی – امریکا (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔امریکا میں فنکاروں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی جانب سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کرنے اور ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں ہالی ووڈ کی 400 سے زائد شخصیات نے ’آرٹسٹ فور سیز فائر‘ کے عنوان سے ایک خط لکھا تھا۔

خط میں امریکی کانگریس اور صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں، جہاں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بائیڈن کو لکھے گئے خط میں فنکاروں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ تمام زندگیاں قیمتی ہیں پھر چاہے اُن کا تعلق کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو، ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

اس خط پر دستخط کرنے والے فنکاروں میں سیلینا گومز، جیجی حدید، بیلا حدید، کامیڈین اور میزبان حسن منہاج، اداکار بین ایفلیک، بریڈلی کوپر، اور چیننگ ٹیٹم، جے شیٹی، ہالی ووڈ کے آئیکن رچرڈ گیئر سمیت 400 سے زائد بااثر شخصیات شامل ہیں۔

اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر دستخط کرنے والی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس کا نام بھی شامل ہے۔

TAGGED:Featuredجوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر دستخطشخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دنیائےسیاست اور پی ٹی آئی سے کنارہ کشی
Next Article ورلڈ کپ: انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، پاکستان کیخلاف 1 وکٹ کے نقصان پر 82 رنز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پاکستان کی آئی ایم ایف کوگیس،پیٹرول مہنگا کر نےکی یقین دہانی

اسلام آباد(ویب ڈیسک): پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ملک میں جلد ہی…

January 24, 2023
دنیا

فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا

زمبونگا (ویب ڈیسک): فلپائن میں فیری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو آپریشن…

March 31, 2023
کھیل

بس میں رش کی وجہ سے کرایہ بچا کر سموسے کھاتا تھا: بابر اعظم

(ویب ڈیسک ): ومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اکیڈمی جانے کیلئے بس کا کرایہ بھی…

May 7, 2023
کھیل

گال ٹیسٹ کا تیسرا روز: سعود شکیل کی شاندار اننگز، سری لنکا پر 149رنز کی برتری

گال (اسپورٹس ڈیسک): گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 412 رنز…

July 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?