کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے خوشگوار موڈ میں وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوائیں۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی پہلے ہی کراچی پہنچ چکے ہیں۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔