Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستانی ایکشن تھری ڈی فلم”الہیار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ” تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پاکستانی ایکشن تھری ڈی فلم”الہیار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ” تیار
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ایکشن تھری ڈی فلم”الہیار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ” تیار

Published February 16, 2023
Tags: Featured اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ ایکشن اور تھرلر اینی میٹڈ فیچر فلم پاکستان کی پہلی فلم
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کی پہلی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اینی میٹڈ فیچر فلم ’اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ‘ (AllarYar and the 100 Flowers of GOD) 2 جون 2023 کو ملک بھر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔یہ فلم سائنس فکشن اور ایڈونچر پر مبنی پاکستانی تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔

یہ اینی میٹڈ فلم اللہ یار اور دی لیجنڈ آف مارخور کا سیکوئل ہے جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضوعات شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پرناظرین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اینی میٹڈ فلم کے کرداروں کی وائس اوور کاسٹ میں معروف اداکار شامل ہیں جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، اقرا عزیز، میرا، بشریٰ انصاری، نادیہ جمیل، انعم زیدی، اذلان عزیر اور اظفر جعفری، علی نور، صنم ماروی اور گریہن بینڈ نے اس فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم اللہ یار کے مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان نے بتایا کہ ’ہم نے اس فلم میں تفریح اور کہانی سے لے کر پروڈکشن کے معیار پر بہت محنت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ شائقین اس اینی میٹڈ فن کو ہماری پچھلی فلم سے زیادہ پسند کریں گے۔‘

فلم کے بارے میں اللہ یار کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے کہاکہ ’ہم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ میں ہمیشہ ایسی فلمز ناظرین کے لیے پیش کرتے ہیں جو منفرد ہوں سنیما سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک مخصوص تفریح فراہم کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ پاکستان کی پہلی تھری ڈی فلم کی ڈسٹری بیوشن اور ریلیز کر رہی ہے۔‘

TAGGED:Featuredاللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈایکشن اور تھرلراینی میٹڈ فیچر فلمپاکستان کی پہلی فلم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بزرگوں والی بیماری الزائیمر کا کم عمر چینی نوجوان پر حملہ
Next Article خلا میں گندم کی پیداواربہت جلد، پاکستانی طالبہ کو چینی خلاباز کا جواب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں پر حماس کے مسلسل 3 دن راکٹ حملے

تل ابیب (ویب ڈیسک): حماس کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر راکٹ حملے کیے گئے…

October 27, 2023
صحت

کینسر کاعالمی یومِ آگاہی، پاکستان میں 178،000 نئے کیس رجسٹرڈ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن4 فروری کو منایا جا رہا ہے۔پاکستان…

February 4, 2023
پاکستان

قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت…

September 19, 2024
دنیاکاروبار

کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف ناراض

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے کم آمدنی والے افراد کو…

March 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?