Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیں، حماس معاہدے پر اتوار کی شام تک دستخط کردے ؛ ٹرمپ کی دھمکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > فلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیں، حماس معاہدے پر اتوار کی شام تک دستخط کردے ؛ ٹرمپ کی دھمکی
دنیا

فلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیں، حماس معاہدے پر اتوار کی شام تک دستخط کردے ؛ ٹرمپ کی دھمکی

Published October 3, 2025
Tags: Featured امریکی صدر ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن فلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت
Share
SHARE

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی بھی جان بچ جائے گی۔ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

خیال رہےکہ رواں ہفتے امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 20 نکاتی غزہ امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ اس پر تمام مسلم اور عرب ملکوں نے اتفاق کیا ہے۔

تاہم قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت درکار ہے اور اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیئے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس دیے وہ من وعن ہمارے نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے فوت ہورہے ہیں، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی اور میٹنگ کے بعد 8 مسلم ممالک نے اس حوالے سے مشترکہ طور پر 20 پوائنٹس دیے اور بیان جاری کیے تاہم بعد میں صدر ٹرمپ نے جو 20 پوائنٹس جاری کیے وہ من وعن وہ پوائنٹس نہیں ہیں جو ہم نے دیے تھے، اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ وہ ڈرافٹ نہیں جو ہم نے تیار کیا تھا اور اس حوالے سے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں وضاحت دے چکے ہیں اور ہم 8 مسلم ممالک نے جو ڈرافٹ تیار کیا اس پر فوکس رکھیں گے۔

TAGGED:Featuredامریکی صدر ٹرمپغزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائنفلسطینی غزہ شہر کو خالی کردیںفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماسمعاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی اور خوشامد کی وجہ سے دوریاستی حل کی تجاویز دے رہے ہیں؛ جماعت اسلامی
Next Article پشاور: غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

اپنے دماغ کو صحت مند اور توانا رکھنے کا راز جانیے !

لندن (ہیلتھ ڈیسک): انسانی دماغ ایک غیرمعمولی پیچیدہ عضو ہے جو بدن کی سب سے زیادہ آکسیجن استعمال کرتا ہے…

July 2, 2023
دلچسپ و عجیب

لاس ویگاس میں سزا سنانے پر مجرم کا خاتون جج پربھری عدالت میں‌حملہ

لاس ویگاس (ویب ڈیسک): امریکا میں سزا سنانے پر مجرم نے خاتون جج پر مکوں کی بارش کردی۔غیر ملکی میڈیا…

January 4, 2024
پاکستان

آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا…

May 1, 2023
پاکستانصحت

لاہور سمیت پنجاب میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی ادویات نہ ملنے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دل، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے…

December 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?