Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’بلاول بھٹو کا ہاتھ ملانے سے انکار”کی جھوٹی ویڈیو پرنبیل گبول کا وضاحتی بیان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ’بلاول بھٹو کا ہاتھ ملانے سے انکار”کی جھوٹی ویڈیو پرنبیل گبول کا وضاحتی بیان
پاکستانتازہ ترین

’بلاول بھٹو کا ہاتھ ملانے سے انکار”کی جھوٹی ویڈیو پرنبیل گبول کا وضاحتی بیان

Published June 21, 2023
Tags: لیاری کی عوام کے لیے بات نبیل گبول نے بھی اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول ایک بار پر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، کراچی کی ایک تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا نبیل گبول کو نظرانداز کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو گردش کرنے کے بعد نبیل گبول نے بھی اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنما نبیل گبول سے بظاہر ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل ہورہی تھی۔

Pls check the full vdo , a friend like you spreading like this .. pic.twitter.com/OQbRixxbqy

— Nabil Gabol (@Nabilgabol) June 19, 2023

یہ ویڈیو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی تقریب حلف برداری کے موقع کی تھی جہاں بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بلاول بھٹو مراد علی شاہ کے بھائی سلمان احمد مراد سے مصافحہ اور گلے ملنے کے بعد دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہیں۔

اس دوران جب نبیل گبول کچھ کہنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو چیئرمین پیپلز پارٹی بظاہر انہیں روک دیتے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے روکنے کے اشارے کے بعد ایک شخص فوری مداخلت کرتے نبیل گبول کو دور ہٹنے کی ہدایت کرتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے تبصرے کرنا شروع کردیے۔

تاہم نبیل گبول نے ٹوئٹر پر واقعے کی مکمل ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کی مکمل دیکھیں۔

بعدازاں پارٹی رہنما نبیل گبول نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے دوران مجھ سے منسوب سیاق و سباق کو توڑ مروڑ کر میرے خلاف جو مبالغہ آمیز جھوٹی باتیں پھیلا جارہی ہیں ان میں کوئ صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول سے لیاری کے لوڈشیڈنگ سے متعلق بتایا اور کہا کہ اس میں آپ دلچسپی لیں، جواب میں بلاول نے یقین دہانی کروائی کہ وہ لیاری کے لوگوں کے لیے احساس اور درد رکھتے ہیں، وہ

نبیل گبول نے کہا کہ ’جواب میں چیئرمین پی پی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی لیں گے، انہیں لیاری کے لوگوں کا احساس اور درد ہے ، اگر کسی نے مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی ہو تو اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او کو بلائیں اور میں کل اسلام آباد سے واپس آکر میٹنگ کرنا چاہوں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ اتنے میں ڈپٹی میئر آئے تو بلاول کو کھڑا ہونا پڑا، جس پر میں نے کہا آپ ناصرف کے الیکٹرک کے سی ای او کو بلائیں بلکہ سوئی گیس کے ایم ڈی کو بھی بلائیں کیونکہ لیاری میں سوئی گیس نہیں ہے’۔

نبیل گبول نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’اس کے بعد بلاول نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا یہاں ساری باتیں نہیں ہوں گی، بعد میں تم سے ملوں گا، وہاں بات کرتے ہیں‘۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا ’صرف اتنی سی بات تھی لیکن سوشل میڈیا پر باتیں پھیلائی گئیں کہ نبیل گبول کی بے عزتی کی گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے نبیل گبول کو دھکا دے دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اگر میں لیاری کی عوام کے لیے بات کروں اور لوگ سمجھیں میری بے عزتی ہوئی ہے تو مجھے یہ بے عزتی قبول ہے۔‘

یہ پہلا موقع نہیں کہ نبیل گبول ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانے بنے ہوں۔

اس سے قبل اپریل میں نبیل گبول اس وقت تنقید کی زد میں آگئے تھے جب انہوں نے پوڈ کاسٹ پر خواتین اور ریپ سے متعلق انتہائی نازیبا ریمارکس دیے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔

نبیل گبول نے ریپ اور جنسی استحصال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’انگریزی کی ایک مشہور کہاوت ہے کہ ’ اگر متاثرہ خاتون کو پتا ہے کہ اس کا ریپ ہونے والا ہے، بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے تو پھر اس صورت میں متاثرہ خاتون کو بھی اس صورتحال سے لطف اندوز ہونا چاہیے‘۔

جب میزبان نے اس کہاوت کی تردید کی تو نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ ’ حقیقت میں یہ کہاوت ہے’۔

انہوں نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ پر اتنی مجبوری ہے کہ آپ زیادتی کو برداشت کرسکتے ہیں، اگر آپ کے اندر برداشت کرنے کی قوت ہے، تو اس سے لطف اندوز ہوں اور اگر آپ کے اندر غیرت ہے تو آپ کھڑے رہیں اور برداشت نہ کریں۔‘

نبیل گبول کے اس بیان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری، مصنفہ فاطمہ بھٹو، انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل نگہت داد اور دیگر نے مذمت کرتے ہوئے بیان کو ’گھناؤنا‘ اور ’قابل نفرت‘ قرار دے دیا تھا۔

TAGGED:لیاری کی عوام کے لیے باتنبیل گبول نے بھی اپنا وضاحتی بیان جاری کردیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: بندرگاہ کے اثاثوں کی یو اے ای منتقلی کیلیے پیشرفت تیز
Next Article شو میں سنیتا سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادرعلی پرسخت تنقید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ضمنی الیکشن: وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور میں ملاقات کی…

February 4, 2023
پاکستان

صحافی نصراللہ گڈانی پر حملے کا مقدمہ 8 دن بعد تھانہ میرپور ماتھیلو میں درج، 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک): سندھ کے ضلع گھوٹکی کے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ ان پر حملے کے…

May 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

میرانشاہ میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے نائیک اور 2 شہری شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)…

December 19, 2022
پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی،راجا ریاض اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں چیلنج

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کر دی۔ پاکستان تحریک…

January 27, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?