Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شو میں سنیتا سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادرعلی پرسخت تنقید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > شو میں سنیتا سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادرعلی پرسخت تنقید
انٹرٹینمنٹ

شو میں سنیتا سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادرعلی پرسخت تنقید

Published June 21, 2023
Tags: Featured سنیتا مارشل کو اس صورتحال سے گزرنے پر سلیوٹ سنیتا نے کہا کہ فی الحال ان کا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): نامور ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل سے دوران شو مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر یوٹیوبر نادر علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اس کے برعکس اس صورتحال کو اچھے سے ہینڈل کرنے پر سنیتا مارشل کی تعریفیں ہورہی ہیں۔کچھ روز قبل سنیتا مارشل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر نے ان سے انتہائی ذاتی نوعیت کے سوال کر ڈالے، پہلے انہوں نے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھا اورپھر سنیتا سے مذہب تبدیل کرنے کا سوال کرلیا۔جواباً سنیتا نے کہا کہ فی الحال ان کا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، نہ ان پر سسرال کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ ہے۔نادر نے مزید کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور مسلسل اس قسم کے سوالات کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث اداکارہ انتہائی غیر آرام دہ صورتحال میں نظر آئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو جہاں نادر کے رویے کو معروف شوبز شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس موضوع کو حساس قرار دیتے ہوئے نادر پر تنقید کی۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نادر علی کو احمق قرار دیا، کچھ نے انہیں تنگ ذہن شخص بھی کہا اور ساتھ ہی ان کے پوڈکاسٹ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

اداکارہ نادیہ افگن نے اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ‘سنیتا مارشل آپ پر مجھے فخر ہے جس طرح بہادری سے آپ نے اس قسم نے سوالات کے جواب دیے’۔ساتھ ہی نادیہ نے نادر علی کو مینشن کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ‘اللہ ہدایت آپ جیسے پوڈ کاسٹ کو دے’، اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ‘آپ ایک مہمان کو شو میں مدعو کرتے ہیں یا کسی مجرم کو کٹہرے میں؟ حد ہے ایسے اسکرپٹ اور ایسے اگلوانے کی’۔

متھیرا نے بھی اس سوالات سےمتعلق اعتراض کیا اور کہا یہ کس قسم کے سوال تھے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا نادر کو یہ سب بند کرنا چاہیے جس سے اس کے مہمان شو میں آرام دہ محسوس نہ کریں۔

اداکار فہد شیخ نے سنیتا مارشل کو اس صورتحال سے گزرنے پر سلیوٹ کیا جب کہ نادر کے لیے کہا کہ ‘اپنے پرینکس تک محدود رہیں’۔

واضح رہے کہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی سنیتا مارشل نے 2008 میں اداکار حسن احمد سے شادی کی تھی جن کے اب دو بچے ہیں، بیٹے کی عمر 14 سال جب کہ بیٹی کی عمر 10 سال ہے۔

سنیتا مارشل نے 2000 میں شوبز میں قدم رکھا تھا، ابتدائی سالوں میں انہوں نے ماڈلنگ کی جس میں انہیں کافی پذیرائی ملی۔

TAGGED:Featuredسنیتا مارشل کو اس صورتحال سے گزرنے پر سلیوٹسنیتا نے کہا کہ فی الحال ان کا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’بلاول بھٹو کا ہاتھ ملانے سے انکار”کی جھوٹی ویڈیو پرنبیل گبول کا وضاحتی بیان
Next Article صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکشین جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی فوج کاغزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔اسرائیلی بحریہ نے گلوبل…

October 2, 2025
پاکستان

پاکستان پوسٹ کا ججز، سفارتکاروں سمیت ہائی پروفائل کی ڈاک کو چیک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پوسٹ نے ججز، سفارت کاروں اور دیگر ہائی پروفائل کی میلز کو خصوصی طورپر چیک…

April 5, 2024
دنیا

حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج

(ویب ڈیسک):‌اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ایک نظریے…

June 21, 2024
انٹرٹینمنٹ

پردیسی بابو کے ہیپی بھیا ستیش کوشک بھی چل بسے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کے سینئر اداکار ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں حرکت قلت بند ہونے کے باعث…

March 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?