نئی دہلی(شوبز ڈیسک): فلم پٹھان کی ڈیجیٹل ریلیز پر کنگ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔انڈین بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ میں شاہ رخ خان کے اسٹائل سے بھرپور منفرد انداز نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں شاہ رخ خان معروف یوٹیوبر بھون بام کے ساتھ ریلیز کے اعلان کے لیے اشتہار بناتے ہوئے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔
کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی بالی وڈ فلم پٹھان 22 مارچ سے ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی جائے گی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔ آخر میں شاہ رخ خان اپنے مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں فلم ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔