پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم پر خاموشی توڑ دی۔ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی اسپورٹس چینل فوکس نیوز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینل کو شٹ اپ کال دی اور ناراضگی کا اظہار کیا۔
پی سی بی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلوی چینل کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے آپ کو ان غیر مصدقہ اور سنجیدہ قسم کے الزامات کو نظر انداز کرنا تھا’۔
As our media partner, you might have considered ignoring such unsubstantiated personal allegations which Babar Azam has not deemed worthy of a response. https://t.co/QZFAxbd4QR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2023
پی سی بی نے مزید لکھا ‘ حتیٰ کہ بابر اعظم نے اس گھٹیا الزام کا جواب دینا بھی مناسب نہیں سمجھا’۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہے جس پر فوکس کرکٹ نے غیر اخلاقی ٹوئٹ کیا۔
بعدازاں فوکس کرکٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
خیال رہے کہ وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ گفتگو کو دکھایا گیا۔
ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن کئی یوٹیوبرز نے اس پر وی لاگ کرکے بابر اعظم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔