قمبر (نجات نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن سندھ حکومت کے تعاون سے سندھ انٹر اسکول کرکٹ چیمپئن شپ 2022 کا فائنل اناج منڈی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔قمبر ہائی اسکول کے کپتان وقار سومرو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.
قمبر ہائی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز میں 87 رنز بنائے، مطلوبہ ہدف پورا کرنے کے بعد فائنل راضی بھٹو سکول نے جیت لیا، یاسر علی نے 28، غلام رسول نے 26 رنز بنائے۔ اور عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے غلام رسول نے 5، تقیب علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور اس فائنل میچ میں اپنی ٹیم کوفتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔مین آف دی میچ غلام رسول اور بہترین باؤلر کا ایوارڈ قمبر ہائی اسکول کے قادر بخش بروہی کو دیا گیا۔
آخر میں اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی اسپیشل ڈائریکٹر ایجوکیشن انیس الرحمن جلبانی نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور شیلڈز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بہترین حکمت عملی کے باعث آج سندھ میں اسکول کرکٹ کو بہت اہمیت حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ لاڑکانہ کے کوچ ظفر کٹپر نے کہا کہ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ ایونٹس سندھ کے اسکولوں میں کرائے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے اور وہ آگے آکر اپنے ملک کے لیے کھیل سکیں۔