Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشاور بی آر ٹی خورد برد: نیب کیجانب سے 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پشاور بی آر ٹی خورد برد: نیب کیجانب سے 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری
پاکستانکاروبار

پشاور بی آر ٹی خورد برد: نیب کیجانب سے 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری

Published September 22, 2024
Tags: Featured انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے کنٹریکٹرز کا 31.5ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری نیب خیبرپختونخوا نیب کی25سالہ تاریخ
Share
SHARE

اسلام آباد ویب ڈیسک): نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری ہوئی ہے، جس میں ایک پراجیکٹ میں قومی خزانے کو 168.5ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے کنٹریکٹرز کا 31.5ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج کروا دیا۔ نیب نے2018میں بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹ کو غیر قانونی طریقے سے ایوارڈ کرنے، سرکاری فنڈز میں خورد برد اور جعلی پرفارمنس گارنٹیوں کے الزامات پر انکوائری شروع کی اوراب تحقیقات مکمل کرکے قوم کے 168.5 ارب روپے بچائے۔نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ پشاور بی آر ٹی کے سول ورکس کے 6 کنٹریکٹس غلط طریقے سے ایوارڈ کیے گئے تھے، جن میں 3 کنٹریکٹس روڈ کے اور 3 کنٹریکٹس بلڈنگ کے تھے۔ ان کنٹریکٹس میں پاکستانی اور انٹرنیشنل فرمز کی 4 جوائنٹ وینچرز شامل تھیں، لیکن یہ معاہدے صرف کاغذی تھے تاکہ بی آر ٹی کا کنٹریکٹ حاصل کیا جا سکے۔

انٹرنیشنل فرمز نے اصل کام نہیں کیا اور لوکل فرمز کو 2 فیصد فیس وصول کرکے کنٹریکٹ کا نام دیا۔ انٹر نیشنل کمینیوں نے ایک ارب روپے حاصل کیے۔ نیب نے 400 سے زائد بینک اکاؤ نٹس کی چھان بین کی جس سے ٹرانزیکشنز کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاہ کنٹریکٹرز کو20 فیصد پریمیم بھی دیا گیا تھا تاکہ کام کو چھ ماہ کے اندر ختم کیا جائے ۔ کنٹریکٹرز نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی اور کام اور چھ ماہ کے اندر ختم نہیں کیا گیا۔

نیب کی تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی ڈی اے کو دو ارب روپے کی جعلی گارنٹی بھی جمع کروائی گئی۔ تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ لوکل کنٹریکٹر نے غیر قانونی طور پر معاہدہ حاصل کرنے کے لیے بوگس آڈٹ رپورٹ بھی جمع کروائی ہے۔

نیب نےSECP اور ان کنٹریکٹرز کے اپنے چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹ کے ذریعے ان آڈٹ رپورٹس کے بوگس ہونے کی تصدیق بھی کرائی۔ علاوہ ازیں، غیرملکی کمپنیوں نے جن افراد کے بارے میں دعوٰی کیا تھاکہ وہ پشاور بی آر ٹی منصوبے پر کام کر رہے تھے، نیب نے اپنی تحقیقات میں یہ ثابت کیا کہ وہ افراد پچھلے پانچ سالوں میں صرف آٹھ دس دنوں کے لیے پاکستان آئے تھے۔ کنٹریکٹرز کا کل 66ارب کا دعوٰی پی ڈی اے کے پاس دائر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کنٹریکٹرز کی طرف سے پراجیکٹ کی کل لاگت کو بڑھا دیا گیا تھا۔ تاہم نیب تحقیقات کی وجہ سے پراجیکٹ کو اصلی لاگت پر مکمل کروا کر قومی خزانے کے 9ارب روپے بچائے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ان تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ افراد کے نام نہ صرف ای سی ایل میں ڈلوائے بلکہ ایک فرم کے مالک کے ریڈ وارنٹ جاری کروا کے انٹرپول کے ذریعے انہیں واپس لانے پر بھی کام کیا۔ نیب خیبرپختونخواہ نے کنٹریکٹرز اور پی ڈی اے کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کونہ صرف سپورٹ کیا بلکہ اس پورے عمل کی مکمل نگرانی کی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی، اس طرح ان دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

اس معاہدے کے مطابق کنٹریکٹرز نے تمام کلیمزبشمول ICA کیس واپس لے لیے ہیں جبکہ پی ڈی اے نے کنٹریکٹرز کو محض 2.6 ارب روپے ادا کیے۔ پی ڈی اے اور کنٹریکٹرزکے درمیان ستمبر کے پہلے ہفتے میں اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ان کے نمائندوں نے احتساب عدالت پشاور میں بھی اپنے بیان ریکارڈ کرائے اور مذکروہ معاہدہ بھی جمع کرا دیا۔

اس کے فوراََ بعد کنٹریکٹر نے انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن میں یہ معاہدہ بذریعہ ای میل بھیج کر اس کے تحت اپنا دعوٰی واپس لینے کی استدعا کی جس پر آئی سی اے نے مورخہ 16ستمبر 2024 کو کنٹریکٹر اور پی ڈی اے کو بذریعہ ای میل کنفرم کیا کہ وہ کنٹریکٹرز کا دعوٰی خارج کر رہے ہیں۔

اسی طرح ستمبر کے تیسرے ہفتے میں پشاور ہائی کورٹ میں بھی تمام فریقین نے یہ معاہدہ جمع کرادیا جس کی بنا پر پشاور ہائی کورٹ نے تمام کیسز بند کر دیے۔

اس طر ح نیب خیبرپختونخوا نے ان بہترین کاوشوں اور حکمتِ عملی کی بدولت نیب کی 25 سالہ تاریخ میں ایک ہی پراجیکٹ میں سب سے بڑی اِنڈائریکٹ ریکوری / بچت کرکے صوبائی خزانے کے 168.5 ارب روپے کی خطیر رقم بچائی جو کہ عوامی فلاح و بہبود کے دوسرے منصوبوں پر خرچ کیے جا سکیں گے۔

TAGGED:Featuredانٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے کنٹریکٹرز کا 31.5ارب روپے کا دعویٰ بھی خارجسب سے بڑی بالواسطہ ریکورینیب خیبرپختونخوانیب کی25سالہ تاریخ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article PT5″ سیارہ 2 ماہ تک زمین کے گرد عارضی چاند کے طور پر گردش کرے گا؛ ماہرین فلکیات
Next Article مختلف ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

الیکشن کی تاریخ کے لیےصدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے لیے چیف…

February 8, 2023
کھیل

ملتان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 28 ویں اور اہم ترین میچ میں…

March 11, 2023
دلچسپ و عجیب

برازیل: پیرا شوٹ نے طیارے کو کریش ہونے سے بچالیا

برازیل (ویب ڈیسک): عام طور پر پیرا شوٹ کے ذریعے انسان خود کو بچاتے ہیں مگر برازیل میں ایک طیارے…

March 13, 2023
دلچسپ و عجیب

آندھرا پردیش میں شیر کے بچے لوگوں کیلیے وبال جاں بن گئے

نندیال (ویب ڈیسک): بھارت میں شیر کے بچوں کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر…

March 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?