Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست
کھیل

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست

Published February 21, 2023
Tags: 4 وکٹوں سے شکست Featured پوائنٹس ٹیبل
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی کے نیشام نے گزشہ میچ میں گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سنچری بنانے والے ہم وطن مارٹن گپٹل کو 28 رنز پر آؤٹ کیا۔گپٹل نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر متبادل فیلڈر عامر جمال کا کیچ بنے۔

جیسن روئے بھی ناکام ہوئے اور 23 گیندوں پر 14 رنز بنا کر عثمان قادر کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔عثمان قادر نے 37 کے مجموعے پر محمد نواز کی وکٹ حاصل کرکے گلیڈی ایٹرز کو ایک اور نقصان پہنچایا، نواز نے صرف 2 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز اور افتخار احمد نے ایک اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کی سنچری مکمل کرکے بہتر پوزیشن دلائی۔سرفراز احمد نے 30 گیندوں کا سامنا کرکے 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے اور ارشد اقبال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

🚨TOSS UPDATE🚨@PeshawarZalmi elected to field.

Follow ball-by-ball updates: https://t.co/xVCyjhUt9P #SabSitarayHumaray l #QGvPZ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/V0RKiEMUk5

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2023

افتخار احمد نے دوسرے اینڈ سے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اوڈین اسمتھ کے ساتھ ٹیم کا اسکور 150 سے آگے پہنچایا اور اس دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جیمز نیشام اور ارشد اقبال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے نوجوان بلے باز محمد حارث نے جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کی اننگز 9 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 18 رنز تک محدود رہی۔

حارث کو محمد حسنین نے 29 کے مجموعی اسکور پر جیسن روئے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔حسنین نے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر پشاور زلمی کو ایک اور دھچکا دیا جب صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹام کوہلر بھی صرف 9 رنز کا اضافہ کر پائے اور 47 کے اسکور پر زلمی کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابراعظم نے 18 گیندوں کا سامنا کرکے 3 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنا کر 67 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

زلمی جب مشکلات کا شکار تھی تو رومین پاول اور جیمز نیشام نے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور 113 رنز تک پہنچایا۔رومین پاول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے لیے انہوں نے 23 گیندوں کا سامنا کرکے 3 چوکے اور 2 چھکے رسید کیے۔

نیشام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کو جیت کی پوزیشن پر لاکھڑا کیا، تاہم وہ بھی 15 ویں اوور میں 134 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر 23 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر قیس احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

داسن شناکا اور وہاب ریاض نے کریز سنبھالی اور ٹیم کو 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 157 رنز بنا کر فتح دلائی۔

پشاور زلمی نے 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنا کر میچ میں کامیابی حاصل کی جو اب تک کھیلے گئے 3 میچوں میں اس کی دوسری کامیابی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

TAGGED:4 وکٹوں سے شکستFeaturedپوائنٹس ٹیبل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی:اسلحہ لیکر چلنے والاگرفتارہوگا؛عوام ارد گردپرنظر رکھیں؛شرجیل
Next Article ترکیہ اور شام ایک مرتبہ پھر 6.4 شدت کے زلرلے سے لرز اٹھے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

بلوچستان میں شادی کیلیے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی قرار دینےکا فیصلہ

کوئٹہ (ہیلتھ ڈیسک): بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے نکاح سے قبل ایچ بی الیکٹروفوریسس…

August 24, 2025
پاکستان

وفاق کاپنجاب، کے پی اوربلوچستان میں موجود 16افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ…

September 27, 2025
پاکستان

کراچی میں تیز بارش والا سسٹم ختم، ملک میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری

(ویب ڈیسک ):کراچی میں تیز بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے تاہم بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں…

March 2, 2024
پاکستان

سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف نیب انکوائری کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف مس کنڈکٹ پر نیب انکوائری کا انکشاف…

December 3, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?