Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا
دنیا

فلپائن: فیری میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک، 230 افراد کو بچا لیا گیا

Published March 31, 2023
Tags: 230 افراد کو زندہ بچا لیا Featured اکثر فیریز حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں فلپائن 7ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ہے
Share
SHARE

زمبونگا (ویب ڈیسک): فلپائن میں فیری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کی بدولت 230 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈیزاسٹر آفیسر نکسن الونزو نے بتایا کہ لیڈی میری جوائے 3 منڈاناؤ جزیرہ کے زمبونگا شہر سے صوبہ سولو کے جولو جزیرے کی طرف رواں دواں تھی کہ بدھ کو رات گئے فیری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے مسافروں کو جہاز سے چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا۔

آگ نے بِسیلان صوبے کے بلوک جزیرے پر فیری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ تباہ ہو گئی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کی بدولت فلپائنی کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں سمیت امدادی کارکنوں نے 195 مسافروں اور عملے کے 35 افراد کو بچایا۔

باسیلان کے گورنر جم سلیمان نے کہا کہ 31 لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے 18 ایک ایئر کنڈیشنڈ کیبن سے ملی ہیں۔

کوسٹ گارڈ کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں ایک جہاز کو جلتی ہوئی فیری پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ جب چھوٹی کشتیوں میں سوار اہلکاروں نے گہرے پانی سے لوگوں کو نکالا۔

مسافروں میں شامل فائر فائٹر جیسن اہیجون نے بتایا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے کیونکہ آگ اور دھویں نے فیری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگوں نے لائف جیکٹس پہننے سے پہلے ہی جہاز سے چھلانگ لگا دی۔

36سالہ آہیجون نے کہا کہ یہ آگ میرے تصور سے باہر ہے، آگ انتہائی تیزی سے پھیل رہی تھی۔اہیجون نے کہا کہ انہوں نے اور دیگر کوسٹ گارڈ افسران نے دوسرے مسافروں کو کشتی سے باحفاظت نکالنے میں مدد کی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے کموڈور ریجرڈ مارفی نے اے ایف پی کو بتایا کہ آگ پھیلتے ہی کپتان نے کشتی کو دوڑانا شروع کردیا۔

جم سلیمان نے بتایا کہ مرنے والوں میں چھ ماہ کے بچے سمیت کم از کم تین بچے بھی شامل ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ اس حادثے میں کتنے لوگ ابھی تک لاپتا ہیں البتہ جم سلیمان نے کہا کہ جہاز پر مسافروں کی تعداد 205 مسافروں کے حامل جہاز کی گنجائش سے زیادہ تھی۔

مارفی نے کہا کہ جہاز کوسٹ گارڈ کے چار ارکان اور فوج کے اہلکار نامعلوم تعداد میں سوار تھے لیکن ان کا اندراج نہیں کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی کوسٹ گارڈ اسٹیشن زمبوانگا سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ابھی بھی لوگ لاپتا ہیں یا نہیں۔مارفی نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے تفتیش کار فیری کا معائنہ اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔

سلیمان نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کو زمبونگا اور باسیلان لے جایا گیا، جہاں جھلس جانے والے زخمیوں کا علاج کیا گیا۔

فلپائن 7ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ایک جزیرہ نما خطہ ہے اور ناقص سمندری نقل و حمل کی وجہ سے وہاں اکثر فیریز حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔

TAGGED:230 افراد کو زندہ بچا لیاFeaturedاکثر فیریز حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیںفلپائن 7ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: ٹارگٹ کلنگ عروج پر،آنکھوں کے ڈاکٹربیربل گولیاں مار کرقتل
Next Article انتخابات التوا کیس:جسٹس جمال مندوخیل کی بھی معذرت، بینچ پھرٹوٹ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاکھیل

قرآن مجید کی بےحرمتی؛ عراقی فٹبالرز، ریفریز کا احتجاج، سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک):سوئیڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری…

July 2, 2023
انٹرٹینمنٹ

شو میں سنیتا سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادرعلی پرسخت تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک): نامور ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل سے دوران شو مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے کیے جانے…

June 21, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

14 اکتوبررات 11 بجے سورج گرہن’رِنگ آف فائر‘ ہوگا، ایشیا میں نہیں دیکھا جاسکے گا

کراچی (ٹیک ڈیسک): رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج…

October 10, 2023
پاکستانکاروبار

ملک میں آٹے کا بحران بڑھ گیا، لاہور میں145 روپے کلو

لاہور (نجات نیوز): لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو…

January 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?