اٹلی (شوبز ڈیسک): مشہور فٹنس انفلوئنسر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔یونان سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ مشہور فٹنس انفلوئنسر جیورجی زانے جینیلڈزے اٹلی کے پہاڑی علاقے Roghudi Vecchio کی سیر کو گیا تھا جہاں وہ افسوسناک واقعے کا شکار ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر بالکنی میں کھڑا ویڈیو کانٹینٹ بنا رہا تھا کہ حفاظتی جالیاں نہ ہونے کے باعث پھسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن بدقسمتی سے انفلوئنسر کی جان بچانے میں ناکام رہیں۔
بتایا رہا ہے کہ انفلوئنسر کی لاش کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی جبکہ ان کے دوست کی جانب سے موت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔