Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی پی سزائے موت کیخلاف اور صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہے: عمران کے ملٹری ٹرائل سے متعلق سوال پربلاول کا جواب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی پی سزائے موت کیخلاف اور صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہے: عمران کے ملٹری ٹرائل سے متعلق سوال پربلاول کا جواب
پاکستان

پی پی سزائے موت کیخلاف اور صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہے: عمران کے ملٹری ٹرائل سے متعلق سوال پربلاول کا جواب

Published October 2, 2024
Tags: Featured پاکستان پیپلزپارٹی پی پی پی سزائے موت کے خلاف ہے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفد صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہے فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر سے پہلے ترامیم ہوجائیں تو معاملہ پرامن طور پر حل ہوجائے گا، ترامیم بعد میں بھی ہوسکتی ہیں لیکن پھر آمنے سامنے کی صورتحال ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بلاول سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے حق میں ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی دیکھنا ہے شواہد کیا ہیں، ویسے بھی صدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہے اور ویسے بھی پیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے۔

صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ کیا مجوزہ آئینی ترامیم کی ڈیڈ لائن 25 اکتوبر تک ہے؟ اس پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ 25 اکتوبر سے پہلے ترامیم ہوجائیں تو معاملہ پرامن طور پر حل ہوجائے گا، ترامیم بعد میں بھی ہوسکتی ہیں لیکن پھر آمنے سامنے کی صورتحال ہوسکتی ہے، آئینی عدالت کے معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

بلاول سے سوال کیا گیا کہ آئینی عدالت کا خیال اب کیوں آیا؟ ان کا کہنا تھاکہ ہم پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں، ہمارا تو 2006 کا مطالبہ ہے، اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، عدلیہ نے جو کیا اس کی ٹائمنگ پر بات کیوں نہیں ہو رہی جس طرح مخصوص نشستوں پر حکم امتناعی جاری کیا گیا اس کی ٹائمنگ پر بات کیوں نہیں؟

انہوں نے کہا کہ 14 ستمبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس ہونا تھا، اُس وقت ہفتے کے دن ججز کی 4 صفحات کی وضاحت کی ٹائمنگ پر کیوں سوال نہیں کیا جاتا؟ آئینی عدالت کے سربراہ کی مدت 3 سال ہوگی۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہیں، وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا جواز سپریم کورٹ کی اپنی ماضی کی تاریخ ہے، آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے حالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، اٹھارویں ترمیم سے آئین بحال اور آمریت کا راستہ روکا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی بدامنی کیس 2011 سے اب تک چل رہا ہے، کبھی اس میں سے واٹر کمیشن بن جاتا ہے، واٹر کمیشن وہاں بھی جاتا ہے جہاں پانی ہی نہیں۔

9 مئی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات بغاوت کے قریب ترین تھے، کور کمانڈر ہاؤس اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل تو یہ کھیلنا چاہیے کہ کون بنے گا وزیراعظم؟ لیکن کھیل کھیلا گیا کہ بنے گا یا نہیں بنے گا آرمی چیف، تمام ادارے اپنی آئینی حدود سے باہر نکل کر کھیل رہے ہیں، اداروں کو واپس آئینی حدود میں آنا ہو گا۔

TAGGED:Featuredپاکستان پیپلزپارٹیپی پی پی سزائے موت کے خلاف ہےسپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفدصدارتی معافی کا اختیار ہمارے پاس ہےفوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‘دیکھتے ہیں کیسے ہمارے خلاف فیصلہ دیتے ہیں’، پی ٹی آئی ورکرکی دوران سماعت ججزکو دھمکی
Next Article MDCAT کےنتائج میں بے قاعدگیاں: سندھ بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کے وی سیز طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

عیدالاضحیٰ:کابینہ ڈویژن کی سمری وزیراعظم کو ارسال، 17 تا 19 تعطیلات کی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): کابینہ ڈویژن نے 17 تا 19 جون عیدالاضحٰی کی تعطیلات کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیراعظم…

June 11, 2024
پاکستان

الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔ جو قابل قبول نہیں؛ سکھر میں جے یو آئی کا دھرنا شروع

سکھر (ویب ڈیسک): عام انتخابات 2024 کی مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ضلع سکھر کے کارکنوں کی بڑی…

February 10, 2024
پاکستان

پاکستان کی بھارت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں بڑی کامیابی

اسلام آباد : پاکستان کو بین الاقوامی محاذ پر بھارت کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔سندھ طاس معاہدے کے حوالے…

July 6, 2023
پاکستانتازہ ترین

دفترالیکشن کمیشن ملتان پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی،ن لیگ رہنما گرفتار

ملتان (ویب ڈیسک): ملتان میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ…

February 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?