Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صوبائی انتخابات کی تاریخ میں صدر کا کوئی کردار نہیں،الیکشن کمیشن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > صوبائی انتخابات کی تاریخ میں صدر کا کوئی کردار نہیں،الیکشن کمیشن
پاکستان

صوبائی انتخابات کی تاریخ میں صدر کا کوئی کردار نہیں،الیکشن کمیشن

Published February 19, 2023
Tags: Featured دوٹوک الفاظ صدر کوئی کردار
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت عارف علوی کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں ان کا کوئی کردار نہیں اور کمیشن اس حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہے۔

ایک بڑی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر کو لکھے جوابی خط میں کہا کہ ’آئین کے آرٹیکل 48(5) کے مطابق، جب صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کیا جاتا ہے تو وہ آرٹیکل 224 کی شق کے مطابق الیکشن کے لیے تاریخ اور نگران کابینہ کا تقرر کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اسی طرح جہاں ایک صوبے کا گورنر آرٹیکل 105(3)(a) کے تحت صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرتا ہے وہ اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ مقرر اور نگراں کابینہ کا تقرر کرے گا‘۔

چیف الیکشن کمشنر کے خط میں صدر کی توجہ آرٹیکل 218(3) کے تحت انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی آئینی ذمہ داری کی طرف مبذول کرائی گئی۔

خط میں صدر کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان پر بھی اعتراض کیا گیا اور کہا گیا کہ صدر کا عہدہ سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے اور صدر ریاست کا سربراہ ہوتا ہے جبکہ دیگر تمام آئینی اور قانونی ادارے آئینی ذمہ داری کے تحت ہیں کہ وہ صدر مملکت کے عہدے کا انتہائی احترام کریں۔

خط میں کہا گیا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ یہ غیرجانبدار ہے اور اس باوقار دفتر سے دیگر آئینی اداروں کی پدرانہ رہنمائی کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسے دیگر آئینی اداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے الفاظ کا بہتر انتخاب کیا جائے گا‘۔

کمیشن کا جواب صدر کی جانب سے اسے لکھے گئے پہلے خط کے 10 روز اور دوسرے خط کے ایک روز بعد سامنے آیا، دوسرے خط میں صدر نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں 20 فروری کو ایک ہنگامی اجلاس کے لیے مدعو کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کو لکھے اپنے خط میں صدر نے کمیشن کی جانب سے ’بے حسی اور بے عملی‘ پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جس نے ان کے پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کہ الیکشن کمیشن آگے بڑھ کر اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اس کے مطابق کام کرے گا لیکن اس اہم معاملے پر کمیشن کے بے حس انداز سے وہ انتہائی مایوس ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اپنے خط میں کہا کہ کمیشن بغیر کسی دباؤ اور خوف کے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کی صوبائی اسمبلیاں بالترتیب 14 جنوری اور 18 جنوری کو تحلیل کی گئی تھیں، جس کے بعد ای سی پی نے دونوں صوبوں کے گورنرز سے رابطہ کیا اور ان سے عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کو کہا اور 29 جنوری کو انہیں یاد دہانیاں بھی بھیجی گئیں۔

خط میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تین فریقین کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کا حوالہ دیا گیا، جس پر ای سی پی کو 10 فروری کو گورنر پنجاب کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرنے اور انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 فروری کو الیکشن کمیشن کے سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل (قانون) نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی جنہوں نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے معذرت کا اظہار اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد اور انتظامات کی اپنی آئینی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ یہاں یہ ذکر کرنا بے جا نہ ہوگا کہ آئین کے آرٹیکل 48(5) اور 105(3) میں صدر اور صوبے کے گورنر کا کردار واضح طور پر درج ہے۔

خط میں زور دیا گیا ہے کہ آئین، الیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ اسمبلی کے تحلیل ہونے کی صورت میں اس کے عام انتخابات کی تاریخ طے کرے۔

سی ای سی نے کہا کہ اگر آئین ساز اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کے اختیارات کمیشن کو دینے کا ارادہ رکھتے تو آئین کے آرٹیکل 48، 58، 105 یا 112 میں واضح طور پر اس کا ذکر ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے آئین کی مختلف شقوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے گورنر سے مشاورت کرے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد مزید رہنمائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دیوانی متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جس پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے دفتر نے اس بنیاد پر اعتراض کیا ہے کہ معاملے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور دیوانی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کے قابل نہیں ہے۔

TAGGED:Featuredدوٹوک الفاظصدرکوئی کردار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں؛ خواجہ آصف
Next Article الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بجٹ میں متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس لگایا، ٹیکس چوروں کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم

(ویب ڈیسک):اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر…

June 14, 2024
پاکستان

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلیے ایکس سے رابطےکر رہے ہیں؛ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل

کراچی (ویب‌ڈیسک): وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بند کرنے…

October 4, 2025
پاکستانتازہ ترین

اعظم خان ہوںگےخیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی،اتفاق ہوگیا

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پختونخوا اسمبلی میں…

January 21, 2023
انٹرٹینمنٹ

کراچی: فلم ’وکھری‘ کےپریمیئر میں فریال محمود کے بولڈ لباس پر تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکارہ فریال محمود کو اپنی فلم ’وکھری‘ کے پریمیئر میں بولڈ لباس پہن کر شرکت کرنے پر…

January 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?