Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کی تاریخ پر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، صدر مملکت

Published February 19, 2023
Tags: آئین میں سوراخ خط صدر مملکت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کیے جا رہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا، الیکشن کی تاریخ دینے کے بجائے معاملہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئین میں سوراخ تلاش کرنےکے بجائے اس کی پاسداری کرنی چاہیے، یہ نہ کریں کہ آئین کی شقوں کو کس طرح سائیڈ پر رکھ کر الیکشن میں تعطل کا اہتمام کیا جائے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے حیلے بہانے تلاش کیے جا رہے تھے اس لیے مجھے خط لکھنا پڑا، الیکشن کی تاریخ دینے کے بجائے معاملہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا ہے، یوں لگتا ہے جیسے الیکشن کی تاریخ دینے پر جرمانہ ہوجائےگا۔

خیال رہےکہ صدر عارف علوی نے خط کا جواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن پر مشاورت کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو دوسرا خط لکھا تھا۔

صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں انتظار کر رہا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرےگا۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کے لیے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتا ہوں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کے جواب میں کہا ہےکہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ ہیں اور تمام آئینی ادارے صدر مملکت کے ماتحت ہیں، کمیشن ایوان صدر کی جانب سے رہنمائی کا احترام کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط کے متن کے مطابق صدر مملکت کے خط میں بہتر الفاظ کا چناؤ کیا جا سکتا تھا، آئینی ادارے کو مخاطب کرنے کے لیے بہتر الفاظ کا چناؤ ضروری ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی پاسداری کرتا ہے۔

TAGGED:آئین میں سوراخخطصدر مملکت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صوبائی انتخابات کی تاریخ میں صدر کا کوئی کردار نہیں،الیکشن کمیشن
Next Article بھارتی ویب سیریز مرزا پور کے اداکار شاہنواز پردھان انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینکھیل

شاہین آفریدی کو گھر میں بولنگ کے گُر سکھانے والا استاد

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی بھی فاسٹ بولر ہیں جو شاہین کو بولنگ ٹپس دیتے…

December 20, 2022
پاکستانتازہ ترین

کوہ سلیمان: بارش، لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کو نقصان،کئی افراد زخمی

ژوب (ویب ڈیسک): بلوچستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار طوفانی بارش…

April 2, 2023
پاکستانتازہ ترینکاروبار

توانائی بچت پروگرام: ملک بھر میں مارکیٹیں 8 بجے بند ہوںگی

اسلام آباد: حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کردیا جس کے تحت شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں…

December 20, 2022
پاکستان

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے…

October 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?