کراچی(ویب ڈیسک): پشاور ہائیکورٹ نے آٹا بحران سے متعلق کیس میں حکم دیا ہے کہ روٹی کی قیمت 20روپے سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آٹا بحران سےمتعلق کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہاں ہے خوراک کا محکمہ، کیا یہ محکمہ موجود بھی ہے؟آٹا اتنا مہنگا کر دیاگیا کہ عوام کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی.
،چیف جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ، لوگ 30 روپے کی روٹی خریدنے پر مجبور ہیں ،یہ حکومت کی کارکردگی ہے؟ عدالت نے کہاکہ روٹی کی قیمت 20روپے سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔