Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیراعظم کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی: بلاول بھٹو
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیراعظم کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی: بلاول بھٹو
پاکستان

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی: بلاول بھٹو

Published June 22, 2024
Tags: Featured ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر پی پی چیئرمین نے بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا حکومت تمام اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی۔کراچی میں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رائے شامل کی ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھتے، مشکل وقت میں مل کر معیشت کو سنبھالنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نیت صاف ہے، حکومت معاشی مسائل سے ملک کو نکالنے کی کوششیں کررہی ہے، امید ہے وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی انا کیلئے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ہم زور دیتے ہیں کہ مل کر پارلیمان کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی گڑھی خدا بخش سے حکومتیں بناتی اور گراتی ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے، سندھ کے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے پر کام کررہے ہیں، جو لوگ افورڈ کرسکتے ہیں انہیں رعایتی نرخ پر سولر پینلز فراہم کریں گے اور جو نہیں کرسکتے، انہیں مفت دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کمیٹی سطح پر مذاکرات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے شکوے کیے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ کے معاملے سمیت پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔

تاہم ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اور انہیں منانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد پی پی کے ارکان بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی چیئرمین بلاول نے ملاقات کی تھی جس میں بلاول بھٹو نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے شکوہ کیا تھا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لےرہی اور سندھ کےمختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر پی پی چیئرمین نے بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

TAGGED:Featuredذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر پی پی چیئرمین نے بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم آزاد کشمیر کا ریاست کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ
Next Article ترکیہ کے جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد سمیت سیکڑوں جانور بھی ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا

(ویب ڈیسک ):اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے واپس لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔اسرائیلی…

December 27, 2023
کھیل

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک): بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان…

September 26, 2024
پاکستان

کراچی: جناح اسپتال میں کار سوار لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

کراچی(ویب‌ڈیسک): جناح اسپتال میں کار سوار لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار، تصاویر سامنے آگئیںکراچی کے جناح اسپتال میں کار…

June 24, 2023
پاکستانکاروبار

سندھ پولیس کا مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

کراچی (ویب‌ڈیسک): سندھ پولیس نے مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔…

May 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?