Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سرکاری ملازمین کو بھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشن دینے کی تجویز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سرکاری ملازمین کو بھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشن دینے کی تجویز
پاکستانکاروبار

سرکاری ملازمین کو بھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشن دینے کی تجویز

Published March 5, 2024
Tags: Featured بھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشن سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت کو سرکاری ملازمین کو بھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشن دینے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کی جارہی ہے اور نئی اسکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تیار کی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کیے جانے کا امکان ہے تاہم پہلے سے بھرتی سرکاری ملازمین کو پنشن بجٹ سے ہی دی جائے گی البتہ وفاقی حکومت موجودہ سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی اسکیم میں منتقل کرسکتی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے، نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجویٹی کی سہولت فراہم کررہا ہے، ایس ای سی پی کی تجویز ہےکہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضاکارانہ پنشن اسکیم دے کیونکہ پراویڈنٹ فنڈ یا گریجویٹی سےملازمین کو ریٹائرمنٹ پرمستقل آمدن کی سہولت نہیں ملتی۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی پنشن سہولت جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ رضاکارانہ پنشن اسکیم کے لیے موجودہ ملازمین سے پوچھا جائے گاکہ وہ نئی اسکیم کا حصہ بنیں گے یا نہیں، اس حوالے سے فنڈ قائم کیاجارہا ہے جو ادارہ اور ملازم مل کر میچوئل فنڈ قائم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت ملازمین کی تنخواہ سے جتنی رقم کی کٹوتی کی جائے گی اتنی ہی رقم حکومت ادا کرے گی اور ملازمین کو وہ رقم لازمی طور پر انویسٹ کرکے اس کی اطلاع محکمے کو دینا ہوگی، اس اسکیم میں موجود سرکاری ملازم کی ملازمت ختم ہونے کے بعد اس کا تعلق حکومت سے ختم ہوجائیگا اور ملازم کی سرمایہ کاری سے آنے والی رقم سے اسے پنشن دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کررہے ہیں جن میں 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے، خیبر پختوخوا حکومت نے سب سے پہلے 2 سال قبل پنشن فنڈ میں سرمایہ کاری کی جہاں حکومتی ملازمین کے لیے 21 پنشن فنڈ کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بھی ملازمین کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے۔

TAGGED:Featuredبھارت کی طرز پر رضاکارانہ پنشنسکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستانیکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایپل نے 2 نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرا دیے
Next Article عامر خان اور درشیل کی 16 سال بعد ایک ساتھ واپسی، تصویر وائرل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

معاشی عدم استحکام: موبائل فونز %68 ، ایل این جی درآمدات %17 کم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان بیورو شماریات نے درآمدات، برآمدات اور تجارت سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر…

March 27, 2023
پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت کو خطرے میں ڈالنےپر SSP ٹریفک کیپٹن(ر) سید ذیشان معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے کے بعد…

August 24, 2025
پاکستانتازہ ترین

ق لیگ کا مشاورتی اجلاس:چوہدری شجاعت کو صدارت سے ہٹادیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔ مسلم لیگ ہاؤس…

January 26, 2023
پاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر(ن) لیگ کے صدربن گئے

لاہور (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے صدر بن گئے۔(ن) لیگ کے…

May 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?