Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دریائےسندھ پرنئے کینالوں،کارپوریٹ فارمنگ،ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سندھ میں مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دریائےسندھ پرنئے کینالوں،کارپوریٹ فارمنگ،ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سندھ میں مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاری
پاکستان

دریائےسندھ پرنئے کینالوں،کارپوریٹ فارمنگ،ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سندھ میں مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاری

Published March 19, 2025
Tags: Featured ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دریائے سندھ پر چھ نئے کینالوں عوامی تحریک کی جانب سے مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاری کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں
Share
SHARE

پڈعیدن/ نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک): دریائے سندھ پر چھ نئے کینالوں، کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ دریائے سندھ پر ہونے والے قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، ضلع نوشہرو فیروز کے صدر لطیف بھٹی،حسین سومرو، ڈاکٹر فدا بھریجو، علی نواز عالماڻج، سرور سنڌی، سلام سومرو، شاہد سولنگی، ستار عمرانی، سندھیانی تحریک کی رہنما مومل ڈاہری، سنا راجپر، سندھ سبیتا اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں پڈعیدن میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جو شہر کے مرکزی راستے نصرت کینال سے گزرتی ہوئی جلال چوک تک گئی اور پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ پر جاری قبضے اور ڈاکوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو ڈیڑھ صدی کا حساب چاہیے۔ دریائے سندھ پر ہر قدم پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، ڈیموں اور کینالوں نے دریائے سندھ کو ختم کر دیا ہے، انڈس ڈیلٹا مکمل تباہ ہو چکا ہے، سندھ کے لاکھوں لوگ بے روزگار اور دربدر ہو چکے ہیں۔ چولستان کینال بنا کر کروڑوں سندھی عوام کو مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دریائے سندھ پر چھ نئے کینال سندھی قوم کی نسل کشی کا حصہ ہیں۔ پنجاب کے حکمران گزشتہ ڈیڑھ صدی سے سندھ کے پانی پر قبضہ کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ کینال اور کارپوریٹ فارمنگ ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، وفاق نے ان منصوبوں کا اعلان کر کے ملک کے وجود پر حملہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومت میں ہونے کے باوجود دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔ پیپلز پارٹی نے SIFC (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کو ختم کرانے کے لیے قومی اسمبلی میں کوئی بھی قانون سازی نہیں کی، پیپلز پارٹی کینالوں کی مخالفت کے ڈرامے کر رہی ہے۔ 8 جولائی 2024 کو صدر زرداری نے کینالون اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور ملک کے سابق صدر عارف علوی نے بورڈ آف انویسٹمنٹ ترمیمی بل پر دستخط کر کے ملک دشمن ادارے SIFC کا وجود رکھا۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی دونوں ہی ملک دشمن جماعتیں ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سالوں سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے، اور اس عرصے میں سندھ صدیوں پیچھے چلا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھی عوام کی دشمن ہے، زرداری مافیا نے پورے سندھ کو بیچ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے دریا کا سودا کر لیا ہے، مگر عوامی تحریک سندھ کے محنت کش عوام کے ساتھ مل کر دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

TAGGED:Featuredارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلافدریائے سندھ پر چھ نئے کینالوںعوامی تحریک کی جانب سے مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاریکارپوریٹ فارمنگ منصوبوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ایس ایل 8آڈٹ پیرا کا جائزہ: پی اے سی نے محسن نقوی کو طلب کرلیا
Next Article اسرائیل کی تیسری عالمی جنگ کیجانب پیشقدمی: غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر نمبر گیم کیلئے مشاورت

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات…

September 15, 2024
صحت

بائیں ہاتھ سےکام کرنیوالےخصوصی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں؛رپورٹ

لندن (ہیلتھ ڈیسک): اگر آپ بھی بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد میں سے ایک ہیں جنہیں قینچی سے…

March 30, 2023
پاکستانکاروبار

گردشی قرضے 3 کھرب ہوگئے:بجلی کمپنیاں صوبوں کو دینے کی تجویز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت ایک تجویز پر غور کررہی ہے جس کے تحت پاور تقسیم کرنے والی 10…

February 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

سمونا چکرورتی شو کے دوران کپل شرما کی حرکت سے خفا ہوگئی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی ٹی وی اسٹار اور دی کپل شرما شو کی معروف اداکارہ سمونا چکرورتی نے انکشاف کیا…

July 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?