کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔
Match officials for HBL PSL 8 announced
Details here ➡️ https://t.co/kSB4ynfPcl#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 7, 2023
اسی طرح اردو کمنٹری کیلئے مرینہ اقبال اور طارق سعید کو نامزد کیا گیاہے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ میں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ کوریج میں 30 کیمرے شامل ہوں گے جن میں اسپائیڈر کیمز اور بگی کیمز شامل ہیں۔
پی ایس ایل 8 کو ہائی ڈیفینیشن میں اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس لائنر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ جبکہ لائیو اسٹریمنگ دراز ایپ، ٹیپ میڈ ٹی وی اور تماشا پر دستیاب ہوگی۔