Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
کھیل

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نےکراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Published March 8, 2024
Tags: Featured موزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں آج 2 تبدیلیاں کی گئیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

کراچی کنگز کی اننگز
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 39 اور جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ نے26 اور شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ محمد نواز 5 اور شعیب ملک ایک رن بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز
151 رنزکا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان نے 33 رنزکی اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 18،کولن منرو اور اعظم خان نے 9 ،9 رنز بنائے۔حیدر علی 26 اور فہیم اشرف 12 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔

کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔موزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 8 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

TAGGED:Featuredموزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودی عرب: مکہ میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم
Next Article ٹھٹہ: 3 روز قبل کشتی الٹنے کے واقعہ میں لاپتہ 14 ماہی گیروں کا اب تک پتہ نہ چل سکا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس…

September 9, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

مسجد نبویﷺ کی جائے نمازوں میں چِپ کیوں‌چھپائی گئی ہے؟

مدینہ (ٹیک ڈیسک): مسجد نبویﷺ مسلمانوں کیلئے دوسری سب سے بڑی اور مقدس مسجد ہے جہاں مسلمان نہایت عقیدت و…

April 28, 2023
پاکستان

پنجگور: ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 جاں بحق

(ویب ڈیسک): پنجگور کے علاقے پروم میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے…

October 29, 2024
دنیا

چین: ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل اچانک گر گیا، 12 افراد جاں بحق، کئی لاپتا

چنھگائی (ویب ڈیسک): چین کے صوبے چنھگائی میں ایک ہولناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ییلو ریور پر زیرِ…

August 23, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?