Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس او کابھی دیوالیہ قریب، بچانے کیلئے 27 ارب کی گرانٹ منظور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > پی ایس او کابھی دیوالیہ قریب، بچانے کیلئے 27 ارب کی گرانٹ منظور
کاروبار

پی ایس او کابھی دیوالیہ قریب، بچانے کیلئے 27 ارب کی گرانٹ منظور

Published March 22, 2023
Tags: Featured پی ایس او کا قرضہ 411 ارب روپے دسمبر میں ختم کویت سے کریڈٹ سہولت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ایک ہنگامی اجلاس میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) کو ادائیگی کے لیے 27 ارب روپے (تقریباً 10 کروڑ ڈالر) کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی تاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو باقاعدہ طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ملکی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان کو 25 ہزار ٹن گندم کی اضافی سپلیمنٹری گرانٹ اور سپلائی کی مد میں 2 ارب 90 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے سوئی ناردرن پائپ لائنز لمیٹڈ کو پی ایس او کو واجب الادا 498 ارب روپے کی جزوی ادائیگی کی مد میں کمرشل قرضے کے لیے 50 ارب روپے کی گارنٹی کی اجازت دی تھی۔

تاہم پی ایس او نے ایک ہنگامی کال جاری کی کہ ایک تکنیکی ڈیفالٹ پہلے ہی ہو چکا ہے لیکن اس کے اثرات سے بچنے کے لیے فوری زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔

کے پی سی کئی دہائیوں سے پی ایس او کو ایک کریڈٹ سہولت کے ذریعے ایندھن فراہم کررہا ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر توسیع کی جاتی ہے، پچھلی کریڈٹ سہولت 31 دسمبر 2022 کو ختم ہو گئی تھی، زرمبادلہ کے ذخائر کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر عالمی فراہم کنندگان تشویش کا شکار تھے جبکہ سپلائی کو بڑھانے کی ضرورت تھی۔

پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہٰ نے حکومت کو بتایا کہ پی ایس او کا زرمبادلہ ختم ہو چکا ہے اور مارکیٹ شیئر بڑھنے کے باوجود مقامی مالیاتی اخراجات کمپنی کا منافع بھی ہضم کر رہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن نے ای سی سی کو بتایا کہ پی ایس او نے کویت سے کریڈٹ سہولت کی وجہ سے ایکسچینج کے نقصانات کے لیے 17 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ مانگی تھی اور ای سی سی نے 3 قسم کی کریڈٹ سہولیات کے انتظام کے لیے پیشہ ور افراد کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

سال 2000 سے پی ایس او ڈیزل آئل کی سپلائی کے لیے کے پی سی کریڈٹ سہولت استعمال کر رہا ہے، یہ ہر کھیپ کے بل آف لینڈنگ کی تاریخ سے 30 روز کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان (ایین بی پی) میں برابر رقم جمع کرادیتا ہے اور پھر این بی پی کی جانب سے اس کارگو کی قیمت کویت میں کے پی سی کو منتقل کردی جاتی ہے۔

اس طرح کی تمام کمیٹیوں کی طرح اس پینل نے بھی پچھلے ہفتے محسوس کیا کہ ان سہولیات پر زر مبادلہ کے نقصان کے طریقہ کار پر رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ مسائل کی پیچیدگی اور کچھ دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے فیڈ بیک درکار ہے، تاہم کے پی سی کریڈٹ سہولت کی ادائیگیوں پر ایک بین الاقوامی دیوالیہ پن کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اس لیے 27 ارب روپے کی فوری سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جانی چاہیے۔

یہ اطلاع دی گئی کہ کے پی سی کی کریڈٹ سہولت دسمبر میں ختم ہونے کے باوجود 20 مارچ تک 4 ٹرانزیکشنز ابھی باقی ہیں اور اینی بی پی کے متعلقہ اکاؤنٹ میں فنانسنگ دستیاب نہیں ہے کیونکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران اسے بھاری نقصان پہنچا ہے۔

پی ایس او نے گزشتہ ہفتے حکومت کو بتایا تھا کہ صرف ایس این جی پی ایل کی جانب سے 498 ارب روپے کی ادائیگیوں کے سبب اس کی وصولیاں 775 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں اور پی ایس او کا قرضہ 411 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، اس کی وجہ مالیاتی خلا کو پر کرنا تھا جس کی لاگت رواں برس کے دوران 43 ارب روپے اور آئندہ مالی سال کے دوران 75 ارب روپے ہو جائےگی۔

TAGGED:Featuredپی ایس او کا قرضہ 411 ارب روپےدسمبر میں ختمکویت سے کریڈٹ سہولت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پٹھان کی ڈیجیٹل ریلیز ، کنگ خان کا سوشل میڈیا پر لائیوتہلکہ
Next Article جنوبی وزیرستان میں فائرنگ،ISI کے بریگیڈیئرمصطفیٰ کمال برکی شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعلیٰ کا رات گئے میئر کراچی کےہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ ، بلدیاتی اداروں کی محنت سے شہربہتر صورتحال میں ہے: مراد علی شاہ

کراچی (ویب‌ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے میئر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں…

August 31, 2024
پاکستان

امپورٹد حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی

لاہور (نیوز ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر…

January 25, 2023
پاکستان

خراب ملکی حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے؛ نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 4 سال میں عوام بدحال ہوگئے۔ لندن…

January 20, 2023
دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

(ویب ڈیسک): سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے…

June 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?