Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: PTI رکن اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی و سیٹ چھوڑنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > PTI رکن اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی و سیٹ چھوڑنے کا اعلان
پاکستان

PTI رکن اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی و سیٹ چھوڑنے کا اعلان

Published May 16, 2023
Tags: Featured سیاسی جماعت ہم چھوڑ سکتے ہیں فوج نہیں بدل سکتے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھاکہ میں اعلان کررہا ہوں کہ میں پارٹی کو چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ بھی خان صاحب نے دیا، پارٹی نے عزت دی، میں اپنی فوج کے خلاف کبھی گیا نہ ہی جاؤنگا، سیاسی جماعت ہم چھوڑ سکتے ہیں، فوج نہیں بدل سکتے.

ان کا کہنا تھاکہ مجھے 65 اور 71 کی جنگ اچھی طرح یاد ہے، کوئی ایک شخص نا پسند ہوسکتا، جو بھارت کا باپ نہیں کرسکا آج ہم نے وہ کام کیا، کون لوگ تھے مجھے نہیں معلوم، میں اس ٹیم کا حصہ نہیں، جو لوگ بھی تھے اس کی کوئی صفائی نہیں، فوج کو ہٹا کر یہ ملک نہیں چل سکتا۔

محمود مولوی کا کہنا تھاکہ جب پی ٹی آئی میں آیا تو واضع تھا کہ سلجھی ہوئی پارٹی ہے، جو واقعہ میں نے دیکھا اس پر دکھ ہوا، فوج سے لڑنا کہیں سے جائز نہیں، فوج کے اوپر ایسی سو چیزیں قربان ہیں، وہ جہاز جس پر فخر کرتے تھے آج اس کی بے حرمتی کررہے ہیں، یہ نہیں کہ میں کسی پارٹی میں جارہا ہوں یا کسی نے آفرکی ہے، مجھے پارٹی کی سپورٹ تھی، علاقے کےلوگ عزت کرتے تھے، یا تو میں کوئی ادارہ بناؤنگا یا کوئی نئی پارٹی بناؤں گا اور ایسے لوگ شامل کروں گا جو ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پارٹیاں حکومت میں فوج کی تعریف کرتی ہیں بعد میں تنقید کرتی ہیں، اسمبلی میں عوام کی بات کریں، مسائل کی بات کریں، وہ کام نہ کریں جو شفاف نہ ہوں، میں اپنا بزنس چھوڑ کر آیا تھا، اللہ نے مجھے جو کچھ دیا ہے وہ اس ملک سے ملا ہے، کوئی ایک آدمی کہہ دے کہ میں نے کسی کا ایک روپیہ کھایا، میں دنیا سے جانے سے پہلے عزت اور وقار سے جانا چاہتا ہوں، کینیڈین شہریت مل رہی تھی، میں نے نہیں لی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم اقتدار میں آئے تھے تو کیا فوج کے خلاف آئے تھے؟ عمران خان کہتے تھے کہ فوج ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج سے لڑکر ہم کیا ثابت کریں گے؟ کوئی میرا سوفٹ ویئر تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ ملوث ہیں انہیں سزائیں ملنی چاہیئیں جو شخص میرے بچوں کوبھڑکارہاہےاس کوبھی سزا ملنی چاہیے۔

محمود مولوی نے قومی اسمبلی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ محمود مولوی رواں سال فروری میں کراچی سے قومی اسمبلی نشست این اے 245 پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی بھی رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredسیاسی جماعت ہم چھوڑ سکتے ہیںفوج نہیں بدل سکتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈاکٹر قادر مگسی کے والد جیئند مگسی انتقال کر گئے
Next Article دنیا خطرے میں:انسانی خون اور ماں کے دودھ تک میں پلاسٹک کے ذرات موجود؛ یو این رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ویب‌ڈیسک): ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکان کو…

July 22, 2025
انٹرٹینمنٹ

عمران عباس کا لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کیلئے عقیدت بھرا پیغام

لاہور(ویب‌ڈیسک ): پاکستانی اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے…

June 28, 2024
پاکستان

پی ڈی ایم کا عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک):پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں…

May 12, 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارت: ملیالم ٹی وی کی اداکارہ اپرنا نائر گھر میں مردہ پائی گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت میں ایک اور اداکارہ کی موت کی خبر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم اداکارہ اپرنا…

September 1, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?