Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: PTI نےعمران خان کو ریلیف دلانے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > PTI نےعمران خان کو ریلیف دلانے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی
پاکستانتازہ ترین

PTI نےعمران خان کو ریلیف دلانے کیلئے مغربی ممالک سے مدد مانگ لی

Published August 18, 2023
Tags: آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر چند روز قبل ملاقات
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیئر قیادت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے مغربی ممالک کے سفیروں سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی سفیروں سے رابطہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی، رؤف حسن اور سینیٹر علی ظفر نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر چند روز قبل ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر،کینیڈین ہائی کمشنر، یورپی یونین کی سفیر، ناروے کے سفیر سمیت انڈونیشیا کے سفیر بھی موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ناشتے پر ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی قیادت نے غیر ملکی سفیروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملے پر مدد طلب کی، سفارت کاروں کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کے حالات کے بارے میں بریف کیا گیا، پی ٹی آئی ٹیم نے امریکی سفیر سے سائفر ایشو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں پر بات کی اور ملک کی سیاسی صورت حال اور انتخابات پر بھی بریف کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی تردید کی ہے تاہم رؤف حسن اور سینیٹر علی ظفر نے تصدیق کی ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے ناشتے پر بلایا تھا، ہم نے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سفارت کاروں کو آگاہ کیا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ ملاقات میں دہشت گردی کے بڑھتے رجحانات اور علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، آنے والے انتخابات اور سیاسی معاملات پر بھی وہاں موجود سفیروں سے گفتگو ہوئی۔

TAGGED:آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر چند روز قبل ملاقات
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 9 مئی کو ریاست کے دفاعی نظام پر حملہ ہوا،کسی رعایت کے بغیر کارروائی ہوگی: نگران وزیراعظم
Next Article رانی پور: مبینہ تشدد سے جاں بحق 10 سالہ فاطمہ کی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم اور میڈیکل مکمل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری

(ویب ڈیسک ):اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی…

May 20, 2024
پاکستان

قلندر کے سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا، گورنر سندھ نے افتتاح کیا

سیہون (ویب ڈیسک): حضرت لعل شہباز قلندر کے 771 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے…

March 11, 2023
پاکستان

لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن: مسلح افراد کا لیسکو ٹیم پر بد ترین تشدد

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں بجلی چور ملزمان نے ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں…

October 31, 2024
پاکستانتازہ ترین

پشاور میں روٹی کی قیمت 30 روپےہوگئی

پشاور (نجات نیوز): پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10…

January 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?