Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن انہیں پکڑے: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن انہیں پکڑے: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی
پاکستان

پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن انہیں پکڑے: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

Published January 13, 2024
Tags: Featured اختر اقبال ڈار پی ٹی آئی نظریاتی ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے امیدوار پی ٹی آئی این کے ٹکٹ لے کر آر اوز کے پاس جارہے تھے، مجھے حیرانی ہوئی کہ کہاں سے یہ پی ٹی آئی این کے ٹکٹ لے کر جارہے ہیں، مجھے نہیں علم پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پی ٹی آئی این کے ٹکٹ کہاں سے لیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آر اوز کو تحریک انصاف نظریاتی کے امیدواروں کی فہرست دیں گے، 2018 میں جو ٹکٹ جاری کیے تھے وہی ٹکٹ آج جاری کر رہے ہیں۔

اختراقبال ڈار کا کہنا تھاکہ چند سالوں میں محسوس کیا کہ شفافیت اور سچائی پی ٹی آئی میں نہیں، صحیح سمت کی طرف جانے والوں کے لیے پی ٹی آئی (ن) بنائی، تحریک انصاف نظریاتی کا اپنا منشور اور پروگرام ہے، جب تک سزا اور جزا کا نظام لیکر نہیں بڑھیں گے، ملک آگے نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ٹکٹ پر بلے باز کا نشان واضح ہے، کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا اور پارٹی ٹکٹ سے متعلق ہمارا کسی جماعت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا لہٰذا الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ جنھوں نے جعلسازی کی ان کو پکڑے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں، ہم نے ملتان فیصل آباد میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کی ہیں۔

اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج اپنے امیدواروں کو دوسری جماعت پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے تھے اور آر اوز کو ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کسی ایک پارٹی کے امیدوارکو دوسری جماعت کا انتخابی نشان نہ دیں۔

TAGGED:Featuredاختر اقبال ڈارپی ٹی آئی نظریاتیہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہےہمارے جعلی ٹکٹ جمع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد:پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں‌پہنچی تھی، آئی جی اسلام آباد
Next Article دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل وکلا کو زبانی ڈکٹیٹ کیا تھا: عمران خان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستاندنیا

لندن:مجھے پاکستانی اورمسلمان ہونےکےباعث نشانہ بنایا جارہا ہے؛میئر صادق خان

لندن (ویب ڈیسک): لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ…

March 2, 2024
تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

عازمین حج کی سہولت کیلئے الیکٹرک اسکوٹر کے3خصوصی ٹریک تیار

مکہ مکرمہ (ٹیک ڈیسک): سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کے لیے الیکٹرک اسکوٹر کے لیے خصوصی ٹریک بنا…

June 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف دفتر کے باہر پی ٹی آئی کا مظاہرہ، قرض کیلئے کڑی شرائط لگانے کا مطالبہ

نیو یارک (ویب‌ڈیسک): امریکا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)…

March 15, 2024
پاکستانتازہ ترین

ژوب میں آپریشن: دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران…

December 25, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?