Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پشپا2 کی اسکریننگ: الو ارجن کی جھلک دیکھنے ہزاروں مداح پہنچ گئے، بھگدڑ سے خاتون ہلاک، 2 بچے زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پشپا2 کی اسکریننگ: الو ارجن کی جھلک دیکھنے ہزاروں مداح پہنچ گئے، بھگدڑ سے خاتون ہلاک، 2 بچے زخمی
انٹرٹینمنٹ

پشپا2 کی اسکریننگ: الو ارجن کی جھلک دیکھنے ہزاروں مداح پہنچ گئے، بھگدڑ سے خاتون ہلاک، 2 بچے زخمی

Published December 5, 2024
Tags: Featured خاتون مداح کی ہلاکت اور 2 بچوں کے شدید زخمی ہونے کا سبب ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری فلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگ معروف سپر اسٹار الو ارجن
Share
SHARE

حیدرآباد دکن (شوبز ڈیسک): ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگ خاتون مداح کی ہلاکت اور 2 بچوں کے شدید زخمی ہونے کا سبب بن گئی۔الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ آج 5 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی جبکہ یوٹیوب پر ‘پشپا 2- دی رول’ کے تیلگو، ہندی اور تامل زبان میں جاری کیےگئے ٹریلرز چندگھنٹوں میں ہی ریکارڈ توڑ ویوز حاصل کر چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پشپا 2 کی اسکریننگ بھارتی حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں کی گئی تھی، اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد الو ارجن اور دیگر کاسٹ کی ایک جھلک دیکھنے تھیٹر پہنچی تاہم بھگدڑ مچنے سے 39 سالہ خاتون مداح ہلاک اور اس کے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون اپنے شوہر اور 2 بچوں کے ہمراہ الو ارجن سے ملنے حیدرآباد کے تھیٹر پہنچی تھی لیکن الو ارجن کے پہنچتے ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، تھیٹر کے باہر موجود ہجوم نے تھیٹر کا مرکزی دروازہ توڑ دیا، اس دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے لوگ مشتعل ہو گئے جس کے بعد پولیس کی مزید نفری کو حالات کنٹرول کرنے کے لیے طلب کیا گیا۔

‘پشپا 2- دی رول’ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہو چکا ہے، فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے، ٹریک ٹالی وڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الو ارجن نے ‘پشپا 2’ کے لیے حیران کن طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، یہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

TAGGED:Featuredخاتون مداح کی ہلاکت اور 2 بچوں کے شدید زخمی ہونے کا سببساؤتھ انڈین فلم انڈسٹریفلم’پشپا 2‘ کی اسکریننگمعروف سپر اسٹار الو ارجن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیدیا
Next Article فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیراطلاعات کو پکڑیں: بیرسٹر سیف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

یہ صرف نذرانہ ہے، فائرنگ کے بعد سلمان خان کو قتل کی دوبارہ دھمکی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق گینگسٹر…

April 15, 2024
پاکستان

لاپتہ افراد معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی؛ سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): سپریم کورٹ نے پانچ سال سے بچیوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے…

January 27, 2023
پاکستانکاروبار

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، کیا سندھ کو اس کا فائدہ ملے گا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے…

October 9, 2023
پاکستان

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)…

September 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?