Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: برمیوں کی وجہ سے منی پور میں نسلی فسادات، گھر نذر آتش، 3 افراد ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > برمیوں کی وجہ سے منی پور میں نسلی فسادات، گھر نذر آتش، 3 افراد ہلاک
دنیا

برمیوں کی وجہ سے منی پور میں نسلی فسادات، گھر نذر آتش، 3 افراد ہلاک

Published August 5, 2023
Tags: Featured کوکی برادری کا میانمار کی چن کمیونٹی کے ساتھ نسلی تعلق ہے
Share
SHARE

منی پور – بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گھر کو آگ لگا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق ریاست کے بشنو پور ضلع کی اکثریتی میٹی برادری سے ہے۔واضح رہے کہ مہینوں سے جاری تشدد کا آغاز 3 مئی کو اس وقت ہوا جب ایک عدالت نے ریاست کو حکم دیا کہ وہ اکثریتی میٹی قبیلے کے لیے خصوصی اقتصادی فوائد اور سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں کوٹہ بڑھانے پر غور کرے جو اب تک کوکی قبیلے کے افراد کے لیے مخصوص ہیں۔

کوکی سول سوسائٹی گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ قتل کے واقعات پر فوری تبصرہ کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

32 لاکھ نفوس پر مشتمل ریاست منی پور میں تشدد پھوٹنے کے واقعات میں اب تک کم از کم 180 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

3 مئی کو کوکی سمیت پہاڑی قبائل کے اراکین نے میٹی برادی تک فوائد کی ممکنہ توسیع کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

میٹی برادی منی پور کی آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ان کے لیے کوٹے میں توسیع کا مطلب یہ ہوگا کہ انہیں تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں حصہ ملے گا جو کوکی قبیلے اور دیگر کے لیے مختص ہیں۔

منی پور کی میانمار کے ساتھ تقریباً 400 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور وہاں 2021 میں بغاوت کے سبب ہزاروں پناہ گزین بھارتی ریاست منتقل ہوئے۔

کوکی برادری کا میانمار کی چن کمیونٹی کے ساتھ نسلی تعلق ہے اور میٹی برادی کو خدشہ ہے کہ پناہ گزینوں کے آمد سے ان کی (کوکی برادری) تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

میٹی اور کوکی کی سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے بتایا کہ ان کی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد زخمی یا بے گھر ہو چکے ہیں۔

TAGGED:Featuredکوکی برادری کا میانمار کی چن کمیونٹی کے ساتھ نسلی تعلق ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آرمی چیف سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات
Next Article عمران خان لاہور سے گرفتار ، توشہ خانہ کیس مٰیں 3 سال قید کی سزا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

پاکستانی گانے چرا کر سپرہٹ فلم عاشقی میں شامل کیے؛میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت کا 34 سال بعد اعتراف

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت نے کہا ہے کہ پاکستانی گانے چرا کر سپرہٹ…

June 12, 2024
پاکستاندنیا

سعودی عرب: مکہ میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے…

March 7, 2024
پاکستان

ٹرائل کورٹ سےقبل ہائیکورٹ میں درخواست کیسےدائرہو: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از…

March 27, 2023
دنیا

نگورنو کاراباخ: تیل کے ڈپو میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 300 زخمی

آرمینیا (ویب ڈیسک): آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں تیل کے ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر…

September 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?