ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی صحافیوں کو مسلمانوں کیخلاف بولنے سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ وہ بتائے بغیر مجھ پر حملہ کرکے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا تھا جس کے بعد پولیس نے راکھی کے شوہر عادل درانی کو گرفتار کر لیا ہے۔
اب سوشل میڈیا پر راکھی کی بھارتی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں خود مسلمان ہوں اور میں نے اسلام قبول کیا ہے، کوئی ہندو مسلم کیخلاف نہیں بولے گا۔
Rakhi Sawant warns his friend to not speak in the Hindu-Muslim angle#DNPINDIA #RakhiSawant #AdilKhanDurrani pic.twitter.com/Ar7J6MLdP3
— DNP ENTERTAINMENT (@dnpentertain) February 8, 2023
دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا میں مرتے دم تک عادل کو چاہتی رہوں گی لیکن معاف نہیں کروں گی، میں نے ہمیشہ عادل کو آخری نوالہ کھلایا ہے، یہ سوچ کر کہ ہوسکتا ہے یہ میرا آخری نوالہ ہو، دشمن بھی گھر آتا ہے تو اس کو آخری نوالہ کھلایا جاتا ہے یہ تو پھر بھی میرا شوہر تھا۔
Rakhi Sawant’s marriage with Adil on the rocks https://t.co/ZETHCBXIA4 pic.twitter.com/GPKAj4V9fZ
— 24 News HD (@24NewsHD) February 7, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔
تاہم والدہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔