پشاور (ویب ڈیسک): پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سے خطاب کیے بغیر ہی چلے گئے۔پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے ریلی حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہوئی جس کی قیادت علی امین گنڈاپور نے کی۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے قلعہ بالا حصار پر کارکنوں سے خطاب کرنا تھا لیکن وہ کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی نکل گئے۔
وزیراعلیٰ کے خطاب کے بغیر چلے جانے پر کارکن مشتعل ہوگئے اور ان کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے خیبرروڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
مشتعل کارکنوں کا کہنا تھاکہ ہم ریلی میں ساتھ آئے ہیں اور یہاں قلعہ بالا حصار پر خطاب کرنا تھا لیکن یہاں سے خطاب کیے بغیر بھاگم بھاگ نکل گئے، عمران خان کو چاہیے کہ پارٹی میں صفائی کی جائے اور ایماندار لوگوں کو رکھا جائے۔
خاتون کارکن کا کہنا تھاکہ ہم وزیراعلیٰ کے خطاب کا انتظار کر رہے تھے لیکن وہ چلے گئے، اگر آپ کے پی کو نہیں سنبھال سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔