Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ کے دوران حمل ضائع ہوگیا تھا، رانی مکھرجی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ کے دوران حمل ضائع ہوگیا تھا، رانی مکھرجی
انٹرٹینمنٹ

’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ کے دوران حمل ضائع ہوگیا تھا، رانی مکھرجی

Published August 11, 2023
Tags: Featured فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ سے قبل نجی المیے کا ذکر
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم کی شوٹنگ سے قبل ان کا دوسرا حمل ضائع ہوگیا تھا، انہوں نے اس بات کا انکشاف پہلے اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان کے المیے کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کیا جاتا۔رانی مکھرجی کی شادی 2014 میں بھارتی فلمساز آدتیہ چوپڑا سے ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی پہلی بیٹی کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by 💘 Rani Mukherjee Chopra 👸🏾 (@ranimukherjeefp)

رانی مکھرجی اور ان کے شوہر اپنے بچوں اور نجی زندگی کے حوالے سے حساس دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دونوں کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ذاتی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

حال ہی میں بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے کریئر کی آخری فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ سے قبل نجی المیے کا ذکر کیا۔

رانی مکھرجی کی فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ رواں سال مارچ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ فلم کتاب جرنی آف مدر (ماں کا سفر) پر مبنی تھی۔

بھارت کے نامور میگزین ’بزنس ٹوڈے‘ نے بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا میلبرن کے انڈین فلم فیسٹیول میں دیا گیا انٹرویو شیئر کیا۔

انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والے المیے کا ذکر کیا کہ کووڈ-19 کے دوران دوسرے حمل کے پانچویں ماہ کے دوران ان کا بچہ ضائع ہوگیا تھا۔

رانی مکھرجی نے یہ بھی کہا کہ فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی ریلیز سے قبل اور فلم کی پروموشن کے دوران میں اس المیے کا ذکر نہیں کرنا چاہتی تھی، کیونکہ اگر میں ایسا کرتی تو لوگ سمجھتے کہ میں فلم کی پروموشن کے لیے اپنی کہانی کا استعمال کر رہی ہوں۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں پہلی بار اپنے نجی المیے کا انکشاف کر رہی ہوں، کیونکہ آج کی دنیا میں آپ کی زندگی کے ہر پہلو پر عوامی سطح پر بات کی جاتی ہے اور جب آپ اپنے ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے آپ کی فلم کی پروموشن کے طور پر ایک ایجنڈے کی طرح استعمال کیا جاتا ہے تاکہ فلم کو زیادہ توجہ ملے۔‘

بولی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں نے اس کے بارے میں اس وقت بات نہیں کی جب میں فلم کی پروموشن کر رہی تھی کیونکہ پھر میڈیا پر تبصرے کیے جائیں گے کہ میں اپنے ذاتی تجربے کو فلم کی پروموشن کے لیے استعمال کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’2020 میں جب میں دوسری بار حاملہ ہوئیں تو اسی سال کے آخر میں بدقسمتی سے حمل کے پانچویں ماہ کے دوران میں نے اپنا بچہ کھو دیا۔‘

رانی مکھرجی نے مزید بتایا کہ ان کے اسقاط حمل کے 10 دن کے اندر فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کے پروڈیوسرز میں سے ایک نکھل اڈوانی ان سے ملنے آئے اور انہوں نے فلم کی کہانی شیئر کی۔

جب پروڈیوسر نے فلم کی کہانی مجھے بتائی تو میں نے فلم کی کہانی کو اپنے المیے سے مماثلت محسوس کی۔

واضح رہے کہ فلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ مارچ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، بعد ازاں اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ فلم ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جو تقریباً 12 سال قبل ناروے میں ایک بھارتی جوڑے کے ساتھ پیش آیا تھا۔

فلم ماں کے گرد گھومتی ہے جو ناروے میں پھنسے اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے لڑ رہی ہوتی ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں ناروے کے سفیر کی جانب سے اس میں پیش کیے گئے حقائق میں تضادات کے دعوے کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

TAGGED:Featuredفلم ’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ سے قبل نجی المیے کا ذکر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا، 1 شخص ہلاک
Next Article 15سالہ میاپیٹرسن کارولر اسکیٹس پہن کر 12 افراد کےاوپر سے قلابازی کاعالمی ریکارڈ قائم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی…

March 6, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

اطالوی سائنسدانوں کا کارنامہ: کھائی جانے والی بیٹری ایجاد کرلی

روم، اٹلی (ٹیک ڈیسک): اطالوی سائنسدانوں نے ایسی بیٹری کا پروٹوٹائپ (اولین نمونہ) بنایا ہے جسے کھایا بھی جاسکتا ہے۔اٹالیئن…

April 15, 2023
کاروبار

جرمانہ معافی کی گوگل کی بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد

گوگل نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے مسابقتی کمیشن کے ساتھ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم میں تبدیلیوں کے حوالے سے…

January 20, 2023
دنیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دیدیا

(ویب ڈیسک): انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کے…

December 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?