Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
دلچسپ و عجیبکھیل

راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

Published May 20, 2024
Tags: Featured ایک دن میں اتنے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑے پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): تاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان میں کسی فرد نے ایک دن میں اتنے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑے، راشد کے مجموعی ریکارڈ کی تعداد 121 ہوگئی۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کےعالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔راشد نسیم نے پہلے دن ہفتے کو 9 اور اگلے روز 11 ریکارڈ توڑے۔ انہوں نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے بھی دو ریکارڈ توڑے اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا، یک ریکارڈ ایلبو اسٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔

پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلوز پہن کر 392 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا، ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا، یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔ تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے، چوتھے ریکارڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھیں۔ راشد نسیم نے 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پانچویں ریکارڈ میں امریکا کے اجوال شرما کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے۔ ریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا، راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پھاڑ دیے، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا۔ ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا۔

نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195 مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا، 10 ویں ریکارڈ میں ہاتھ میں انڈا پکڑ کر جرمنی کے ریکارڈ 252 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 290 اخروٹ توڑے اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔ 11 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ماتھے کے ساتھ ایک منٹ میں 119 پینسل توڑ ڈالی۔

اسی طرح، 12 ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکا کے ریکارڈ کو توڑا، راشد نسیم نے 120 چاپ اسٹک کو چکنا چور کر دیا۔ 13 ویں ریکارڈ میں ماتھے سے 77 یارڈ اسٹک اور 14 ریکارڈ میں سر سے 29 کے مقابلے میں 39 کولڈ ڈرنک کی بوتل کرش کیں اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 15 ویں ریکارڈ میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 103 جمنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 102 جمنگ جیکس کا تھا۔

پھر 16ویں ریکارڈ میں ایک کلو وزن کے ساتھ فل ایکس ٹینشن پنچ کا ریکارڈ توڑا، راشد نسیم نے 321 مکوں کے مقابلے میں 345 مکے برسائے۔ 17ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے 11 ماربل ٹایئل کو چکنا چور کر دیا اور کہنی کی مدد سے ماربل ٹائیل کو توڑا۔ 18 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست اور ان سے نن چکو کا ریکارڈ چھین لیا، 186 کے مقابلے میں 191 مرتبہ نن چکو کو گھمایا۔

آخر میں 19 ویں اور 20 ویں ریکارڈ میں ککس کے ساتھ بوتل کیپ اوپن کرنے کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے، راشد نسیم نے لگاتار 40 بوتل کے ڈھکنوں کو کسک کی مدد سے اوپن کیا جبکہ اسی کیٹیگری کے ایک اور ریکارڈ میں 30 سیکنڈ میں 29 کے مقابلے میں 32 بوتل اوپن کیں۔

TAGGED:Featuredایک دن میں اتنے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑےپنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائےتاریخ ساز ریکارڈز کے حامل راشد نسیم
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام کی پوسٹ شیئر
Next Article کراچی میں‌شدید گرمی: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے 21مئی سے 27مئی تک پیپر ملتوی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان اترپردیش سے گرفتار

نوائیڈہ - ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا…

October 29, 2024
پاکستان

کراچی:ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے میئر کیجانب سےانسداد تجاوزات آپریشن کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے…

April 24, 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی،کینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک): نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئےکینیڈا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔نیویارک…

June 11, 2024
پاکستان

غیر ملکی آبادکاری، مسنگ پرسنز و دیگر مسائل کے حل کے لیےسندھ سراپائے احتجاج

کراچی -سکھر (ویب ڈیسک): جئے سندھ محاذ کی جانب سے سندھ میں غیر ملکی آبادکاری کے خلاف احتجاجی ریلی ٹھنڈی…

September 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?