Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آتش فشاں پہاڑ پر 6 گھنٹے میں بجلی کڑکنے کے 4 لاکھ واقعات ریکارڈ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > آتش فشاں پہاڑ پر 6 گھنٹے میں بجلی کڑکنے کے 4 لاکھ واقعات ریکارڈ
دلچسپ و عجیب

آتش فشاں پہاڑ پر 6 گھنٹے میں بجلی کڑکنے کے 4 لاکھ واقعات ریکارڈ

Published January 9, 2023
Tags: Featured بجلی کڑکنے کے واقعات ریکارڈ ہونگا ٹونگا آتش فشاں پہاڑ
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): جنوری 2022 میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب مشہور ہونگا ٹونگا آتش فشاں پہاڑ کی سرگرمی سے پانچ منٹ میں 25500 اور چھ گھنٹے میں کل چار لاکھ مرتبہ بجلی کڑکنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے۔ یعنی دنیا بھر میں اس وقت میں آسمانی بجلی کے جتنے واقعات ہوتے ہیں اس کا نصف صرف اس پہاڑ پر دیکھا گیا تھا!

جنوبی بحرالکاہل میں واقع ٹونگا جزائر کے سلسلے میں موجود ایک زیرِآب سرگرم آتش فشاں موجود ہے جس کا پورا نام ’ہونگا تونگا ہونگا ہاپائی‘ ہے۔

جنوری 2022 میں اس سے گرم راکھ خارج ہوئی جس نے بلندی کا نیا ریکارڈ بنایا تاہم اب ایک سال تک ڈیٹا پر غور کرنے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس دوران بجلی کی کڑک کےایسے نئے ریکارڈ بنے جنہیں دیکھ کر ماہرین انگشت بدنداں ہیں۔ اس عمل سے قریب کا پانی گرم ہوکر بخارات میں ڈھلا اور زمین کی اہم پرت اسٹریٹوسفیئر تک پہنچا۔ دوسری جانب آتش فشاں کی دل دہلا دینے والی سرگرمی سے صدماتی امواج دور دراز تک محسوس کی گئی تھیں۔

اس طرح بجلی کڑکنے کے جو واقعات رونما ہوئے اس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ دنیا بھر میں بجلی کڑکنے کے واقعات شمار کرنے والی عالمی تنظیم ’ویسالا‘ کے مطابق دنیا میں بجلی کڑکنے کے جتنے واقعات ہوتے ہیں اس کا نصف اس آتش فشاں کے پاس نوٹ کیا گیا۔ ماہرین نے اسے تباہ کن قرار دیا ہے۔

ویسالا کے ماہر ڈاکٹر کرس ویگاسی کہتے ہیں کہ وہ 40 برس سے آسمانی بجلی کڑکنے کے واقعات نوٹ کرر رہے ہیں لیکن یہ غیرمعمولی شدید واقعہ تھا۔ 15 جنوری 2022 کو پورا پہاڑ بجلی کی آڑھی ترچھی لکیروں میں گھرا تھا۔

ویسالا کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں بجلی کڑکنے کےواقعات بڑھے اور صرف امریکہ میں ہی 19 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ بجلی کڑکی جو گزشتہ برس کے مطابق 40 لاکھ زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ بجلی کڑکنے کے عمل سے اطراف کی فضا شدید گرم ہوجاتی ہے اور یوں اس سے گرمی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اب آتش فشانی سرگرمی میں بجلی کے اخراج کے اس سلسلے کو آب و ہوا میں تبدیلی قرار دینے والے ماہرین دو حصوں میں بٹ چکے ہیں۔ تاہم دونوں اطراف کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

TAGGED:Featuredبجلی کڑکنے کے واقعات ریکارڈہونگا ٹونگا آتش فشاں پہاڑ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کورونا: گزشتہ 24 گھنٹوں میں17 کیسز رپورٹ،1جاں بحق
Next Article کیا نیوزی لینڈ کاون ڈے میں پاکستان پر پلڑہ بھاری ہے؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

رات کو بسکٹ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے؛ نئی تحقیق

لندن (ہیلتھ ) : ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد بسکٹ کھانا صحت…

July 27, 2023
دنیا

حتمی اور سرکاری نتائج تک پاکستانی انتخابات پر تبصرہ نہیں کریں گے، امریکا

واشنگٹن (ویب ڈیسک): ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حتمی اور…

February 9, 2024
انٹرٹینمنٹ

اروشی1 منٹ کے 1 کروڑ روپے لینے والی بھارت کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ…

July 10, 2023
پاکستان

کراچی: رؤف صدیقی کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کردی گئی

(ویب ڈیسک): کراچی: ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں…

November 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?