Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سولر ٹیکنالوجی میں انقلابی پیشرفت: بہت پتلےاور لچکدارسولر سیلز تیار، ہر چیز میں لگا کر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > سولر ٹیکنالوجی میں انقلابی پیشرفت: بہت پتلےاور لچکدارسولر سیلز تیار، ہر چیز میں لگا کر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے
دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجی

سولر ٹیکنالوجی میں انقلابی پیشرفت: بہت پتلےاور لچکدارسولر سیلز تیار، ہر چیز میں لگا کر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے

Published September 2, 2024
Tags: Featured بہت بڑی پیشرفت بیک بیگ بھی شمسی توانائی کے لیے استعمال ممکن سولر فوٹو والٹک (پی وی) ٹیکنالوجی
Share
SHARE

لندن (ٹیک ڈیسک): سائنسدانوں نے سولر فوٹو والٹک (پی وی) ٹیکنالوجی میں بہت بڑی پیشرفت کی ہے جس کے بعد آپ کے بیک بیگ کو بھی شمسی توانائی کے حصول کے لیے استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق بہت زیادہ پتلے میٹریل کے ذریعے یہ پیشرفت کی گئی ہے اور یہ روایتی پینلز کے مقابلے میں بہت زیادہ مؤثر ہے۔بہت زیادہ پتلے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ میٹریل لچکدار بھی ہے جس سے اسے روزمرہ کی متعدد اشیا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ثابت کیا کہ یہ میٹریل سیلیکون سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

ابھی چھتوں پر لگائے جانے والے سولر پینلز زیادہ توانائی جمع نہیں کرپاتے جبکہ مہنگے بھی ہوتے ہیں مگر سائنسدانوں کو توقع ہے کہ ان کی پیشرفت سے شمسی توانائی کے حصول میں ڈرامائی تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ثابت کیا کہ یہ میٹریل سیلیکون سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ہم اس کے ذریعے سیلیکون پر مبنی پینلز کے بغیر بہت زیادہ شمسی توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شمسی توانائی اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میٹریل کو تیار کیا ہے جو کہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ مؤثر ہے اور ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

محققین کے مطابق روشنی جذب کرنے والی متعدد تہوں پر مبنی یہ نیا میٹریل روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں اب تک27 فیصد زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے، جو بظاہر بہت زیادہ نہیں مگر یہ سنگل لیئر فوٹو والٹک سے حاصل ہونے والی توانائی کی حد کے قریب ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ ابتدائی کامیابی تو محض آغاز ہے، 5 سال کے تجربات کے دوران اس نئے میٹریل کی افادیت 6 فیصد سے بڑھ کر 27 فیصد ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ فوٹو والٹک ڈیوائسز کی افادیت 45 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

محققین نے بتایا کہ یہ میٹریل بہت زیادہ پتلا اور لچکدار ہے تو اسے لگ بھگ ہر چیز کی سطح پر لگایا جا سکتا ہے، یعنی عمارات اور اور سڑکوں سے لے کر بیک بیگ یا موبائل فونز تک۔

TAGGED:Featuredبہت بڑی پیشرفتبیک بیگ بھی شمسی توانائی کے لیے استعمال ممکنسولر فوٹو والٹک (پی وی) ٹیکنالوجی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاپتا افراد کیس: سندھ پولیس نے لڑکی سمیت 5 لاپتا شہریوں کا سراغ لگا لیا، رپورٹ پیش
Next Article قیصر بنگالی کا خدشہ درست ثابت: رائٹ سائزنگ پر کام شروع، 60 ہزار سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بھارت نے سجاول کے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلیے

سجاول (ویب ڈیسک): بھارتی فورسز نے سمندر سے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا، پاکستان فشر فوک فورم نے پاکستانی…

August 25, 2025
پاکستاندنیا

پاکستان کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، بھارت سےخطوط کے تبادلے کی تردید؛ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے بھارت سے خطوط کے تبادلے کی تردید کردی۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے…

June 13, 2024
پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی کا دہشتگردی کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید…

April 7, 2023
انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کمیٹی بنائی جائے تاکہ کھویا مقام واپس مل سکے: وزیر اعظم

لاہور: (شوبز ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے فلم اور فنکار کی حوصلہ افزائی کی…

August 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?