Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سام سنگ بہت جلد 320 اور 440 میگا پکسل کیمرےبنا لے گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > سام سنگ بہت جلد 320 اور 440 میگا پکسل کیمرےبنا لے گی
سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ بہت جلد 320 اور 440 میگا پکسل کیمرےبنا لے گی

Published August 22, 2023
Tags: Featured پہلی بار 320 اور 440 میگا پکسل کیمرے فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان
Share
SHARE

جنوبی کوریا (ٹیک ڈیسک): اطلاعات ہیں کہ اسمارٹ موبائل بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہائی ریزولیشن فون کیمرا بنانے میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق کمپنی 50 اور 200 میگا پکسل کے جدید ٹیکنالوجی اور سینسر سے لیس کیمروں کے علاوہ پہلی بار 320 اور 440 میگا پکسل کیمرے بھی بنانے میں مصروف ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سام سنگ نے جنوری 2023 میں 200 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل فونز کو پہلی بار متعارف کرایا تھا۔

کمپنی نے ایس 23 میں پہلی بار 200 میگا پکسل کیمرے دیے تھے لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور سینسرز سے لیس نئے 200 میگا پکسل کیمرے بنانے میں مصروف ہے۔

اسی طرح کمپنی اپنے متعدد فونز میں اگرچہ 50 میگا پکسل اور اس سے بھی زائد میگا پکسل کے کیمرے پیش کر چکی ہے لیکن اب کمپنی 50 میگا پکسل کے نئے جدید سینسرز سے لیس کیمرے بنا رہی ہے۔

سام سنگ کی اپڈیٹس دینے والے ٹیکنالوجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی کمپنی اس وقت 50، 200، 320 اور 440 میگا پکسل کے نئے کیمرے بنانے میں مصروف ہے۔

رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر کمپنی 320 میگا پکسل کیمرے کو اپنے ایس 25 فون میں متعارف کرائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اسی طرح خیال کیا جا رہا ہے کہ کمپنی کچھ عرصے بعد 440 میگا پکسل کیمروں کو بھی اپنے فونز میں پیش کرے گی، تاہم فوری طور پر مذکورہ کیمروں کو دوسری کمپنیوں کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر 440 میگا پکسل کو فوری طور پر فون کمپنیز کے لیے نہیں بلکہ انڈسٹریز کے لیے بنایا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں کی انڈسٹریز مذکورہ کیمروں کو اپنی مشینری میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ ایس 25 یا پھر ایس 26 میں 320 میگا پکسل کیمرے کو متعارف کرا سکتی ہے جب کہ نئے بنائے جانے والے 50 اور 200 میگا پکسل کیمروں کے بعد کمپنی کے فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر شروع میں سام سنگ کی جانب سے بنائے جانے والے کیمروں کو دوسری کمپنیاں استعمال کر سکتی ہیں لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

TAGGED:Featuredپہلی بار 320 اور 440 میگا پکسل کیمرےفونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پہلا ون ڈے: افغانستان کیخلاف پاکستانی ٹیم47 اوور میں201 رنزپرآل آؤٹ
Next Article کرپشن میں ملوث شخص کوبچانےکیلئےچیف جسٹس سرگرم ہیں: نواز شریف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

آم پانی میں بھگو کر کھائیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): موسمِ گرما سے متعلق واحد شے جو شاید سب کو ہی اچھی لگتی ہے وہ ہے اس…

May 25, 2023
پاکستان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2010 سےسپریم کورٹ کا آڈٹ نہ ہونے پرسوال اٹھادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھا…

April 7, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کا سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے صوبے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ…

December 23, 2022
پاکستان

سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی پانی کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد

(ویب ڈٰیسک):‌ سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک والی پانی کی بوتلوں کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی۔…

August 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?