اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوارالحق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزدکردیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پراعتراض عائد کیا۔
ذرائع پی پی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائد ایوان اسحاق ڈار کے بجائے کسی اور سینیٹر کو ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہپ مقرر کردیا گیا، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہوگیا جو کہ 8 فروری کو ہوں گے اور مرکز اور صوبوں میں نگران حکومتیں قائم ہیں۔