Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سینیٹ: واوڈا کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر 2 روز کیلئے معطل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سینیٹ: واوڈا کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر 2 روز کیلئے معطل
پاکستانتازہ ترین

سینیٹ: واوڈا کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر 2 روز کیلئے معطل

Published September 10, 2024
Tags: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی چیئرمین صاحب ان کو گرفتار کرائیں سینیٹر فلک ناز کو 2 روز کے لیے معطل سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایوان میں سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز کو 2 روز کے لیے معطل کردیا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر تقریر میں ماں، بہن، بیٹی کا خیال کیا ہوتا تو وہ نہ ہوتا جو کل ہوا، ہماری ماؤں بہنوں کو کچھ بولیں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل تک پی ٹی آئی نیب ترامیم کے خلاف تھی، آج انہی ترامیم سے ریلیف لے لیا، آج کہتے ہیں فوج سے بات کرنے پر تیار نہیں اور بات کرنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں، اندر خانے یہ پیر پڑتے ہیں اور معافیاں مانگتے ہیں، آپ ملک توڑنے کی بات نہ کرتے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے، فیض حمید کے ذریعے آپ حکومت میں آئے تھے۔

اس دوران پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی فیصل واوڈا سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران فلک ناز کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر فلک ناز کے نازیبا الفاظ حذف کرادیے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کھلے عام گالیاں چل رہی ہیں ،ہم دلیل سے جواب دیں گے، آپ سینیٹ میں بھی گالی دے رہے ہیں، چیئرمین صاحب ان کو گرفتار کرائیں، الفاظ حذف کرنے سےکام نہیں چلےگا، آپ کو ایکشن لینا ہوگا، خاتون رکن کو معافی مانگنی ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ خاتون رکن معافی نہیں مانگیں گی تو معطل کریں گے۔

اس پر فیصل واوڈا نےکہا کہ چیئرمین صاحب ، یہی تو مسئلہ ہے جب آپ سے کوئی معافی مانگتا ہے تو آپ معاف کردیتے ہیں، آپ کو ان کو معطل کرنا ہوگا۔ یا معافی ہوگی یا تین سال کے لیے رکنیت معطل ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر فلک ناز کو 2 روز کے لیے معطل کردیا۔

سینیٹ کا اجلاس 12 ستمبر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

TAGGED:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانیچیئرمین صاحب ان کو گرفتار کرائیںسینیٹر فلک ناز کو 2 روز کے لیے معطلسینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل ہیں: عمران خان
Next Article یوٹیوب میں 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کرانے کا اعلان، افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت ہوسکے گی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے: وزیر داخلہ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر اتحادی…

March 20, 2024
پاکستان

وفاقی حکومت کا پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزرا نے واضح کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ہونے والی کارروائی…

April 29, 2023
پاکستان

چیف جسٹس کی 3 صحافیوں سے ملاقات سے متعلق سوالوں کے جواب دینے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی 3 صحافیوں سے ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا…

July 8, 2023
پاکستانتازہ ترین

جنرل باجوہ نے پیپلز پارٹی سے ڈیل کر رکھی تھی: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو تنقید…

December 24, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?