Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چین میں شہباز شریف – نریندر مودی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چین میں شہباز شریف – نریندر مودی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ
پاکستان

چین میں شہباز شریف – نریندر مودی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ

Published August 22, 2025
Tags: Featured ترجمان شفقت علی خان چین کے وزیر خارجہ وانگ ای رجمان دفتر خارجہ شہباز شریف نریندر مودی ملاقات طے نہیں
Share
SHARE

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا ۔ وانگ ای کی وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔ اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ منعقد ہوا ، جس میں سی پیک فیز ٹو سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر اتفاق ہوا ۔ دونوں ممالک نے افغانستان، مشرق وسطیٰ اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر چین کو آگاہ کیا۔ پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر چین کی حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر دفاعی تعاون، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ وانگ ای کا دورہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی ہم منصب وانگ ای اور افغان وزیر خارجہ شریک ہوئے ۔ سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی تعاون پر مشاورت ہوئی جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا ۔ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی بات ہوئی ۔ علاوہ ازیں سہ فریقی اجلاس میں سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کی فلاح اور امن عمل میں تعاون کا اعادہ کیا۔ چین نے افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی حمایت کو سراہا۔ منشیات، اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر تعلیم، صحت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے سہ فریقی تعاون پر زور دیا گیا۔

شفقت علی خان کا میڈیا بریفنگ میں مزید کہنا تھا کہ اس اہم اجلاس میں خطے کے رابطے بڑھانے اور تجارتی راستے کھولنے پر گفتگو کی گئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان نے چین اور افغانستان کو بریف کیا۔ تینوں ممالک نے ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے 17 اگست سے برطانیہ کا دورہ کیا اور برطانوی سیکرٹری برائے جنوبی ایشیا جنوبی ہمیش فالکنر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے 18 اگست کو لینڈ ریکارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے دو خدمات کا بھی افتتاح کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ۔

TAGGED:Featuredترجمان شفقت علی خانچین کے وزیر خارجہ وانگ ایرجمان دفتر خارجہشہباز شریف نریندر مودی ملاقات طے نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ممبئی:بدترین بارشیں:بالی وڈ ستاروں کے بنگلوں سمیت ہزاروں گھر ڈوب گئے
Next Article امریکی عوام کی اکثریت کی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت؛ اپسوس کی سروے رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد جمعہ تک مؤخر کردیا

غزہ (ویب ڈیسک): اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کل تک مؤخر کردیا جس کے بعدجنگ میں وقفہ…

November 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔اسپیکر آغا سراج درانی…

February 25, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد: پاکستان میں پولیس کا پہلا سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): اسلام آباد پولیس نے پاکستان کا پہلا سائبرکرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔پیکا ایکٹ کی…

January 12, 2024
دنیا

برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی آرمی نے سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ…

March 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?