Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شہباز شریف نےوزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھالیا، زرداری صاحب میرے بھائی کا خیال رکھنا؛ نواز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > شہباز شریف نےوزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھالیا، زرداری صاحب میرے بھائی کا خیال رکھنا؛ نواز
پاکستان

شہباز شریف نےوزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھالیا، زرداری صاحب میرے بھائی کا خیال رکھنا؛ نواز

Published March 4, 2024
Tags: 70 سے زائد ممالک کے سفیروں کی شرکت Featured حلف برداری کی پُروقار تقریب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق آج ایوان صدر میں نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سبک دوش ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، دیگر سروسز چیفس، تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، سیاسی جماعتوں کے رہنما، نواز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، اعلیٰ بیوروکریٹس، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، یواے ای اور پورپی سفیروں اور خلیجی ممالک سمیت 70 سے زائد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شرکت نہیں کی۔

تقریب میں سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں سیٹنگ اریجنمٹ سے زیادہ افراد مدعو تھے۔ ہال مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہو ا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا، شہباز شریف نے عارف علوی کے کہے گئے الفاظ دہرائے اور مملکت کے لیے بلا عناد و تفریق کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

بعد ازاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاوٴس کے عملے کا تعارف بھی کروایا گیا۔

ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کا احوال سامنے آگیا، تقریب میں حکومتی اتحادیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں آصف زرداری اور بلاول اکٹھے ہال میں داخل ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز شریف کی آمد پر شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگے۔

عسکری قیادت ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئی، اہم ترین شخصیات کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، نواز شریف جیسے ہی ہال پہنچے تو نعرے گونجنے لگے جس پر نواز شریف نے شرکاء کا ہاتھ اٹھا کر شکریہ ادا کیا۔

تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اعلی عسکری قیادت نے شرکت کی۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کو دیکھ کر ہال میں بیٹھے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے میاں نواز شریف سے ہاتھ ملایا اور مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔

ڈی جی آئی ایس آئی بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔ نگران وفاقی وزراء سمیت چاروں صوبوں کی نگران کابینہ بھی تقریب میں شریک رہی۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان کے نومنتخب وزرائے اعلی نے شرکت کی تاہم علی امین گنڈا پور نہ آئے۔ غیر ملکی سفیروں اور سفارتی اہل کاروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، چوہدری منیر، علیم خان نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت عارف علوی اور نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف اکھٹے ہال میں پہنچے تو پھر سے شرکاء نے شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہال میں پہنچے والہانہ استقبال کیا گیا۔ تقریب حلف برداری میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھی بھرپور شرکت رہی۔ وفاقی اور صوبائی اعلی افسران بھی تقریب کا حصہ رہے۔ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں موجود رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مسلح افواج کے سربراہان کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی موجود تھے۔ افواج پاکستان کی قیادت نے دوسری بار وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے عسکری قیادت کی نیک خواہشات اور مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا یہ ملاقات تیس منٹ سے زائد جاری رہی جس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حلف برداری تقریب میں قائد ن لیگ نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں کی نشستیں ساتھ ساتھ تھیں۔ شہباز شریف حلف اٹھاتے ہی سیدھے نواز شریف کے پاس آئے جس پر نواز شریف نے گلے لگایا اور مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

نوازشریف نے شہباز شریف کا بازو پکڑ آصف زرداری سے کہا کہ اب آپ کو ان کا خیال رکھنا ہے جس پر سابق صدر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ تو یاروں کے یار ہیں۔

TAGGED:70 سے زائد ممالک کے سفیروں کی شرکتFeaturedحلف برداری کی پُروقار تقریبوزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ابراہیم حیدری:سمندر میں کشتی اُلٹنے سےماہی گیر جاں بحق،1 بے ہوش
Next Article الیکشن کمیشن نے ٹرانسفر اوربھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

ویڈیوز

پی ٹی آئی حکومت کا گرنا وائٹ ہاؤس سازش نہیں بلاول ہاؤس کی محنت ہے؛بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، آپ کو ہٹانے…

December 27, 2022
انٹرٹینمنٹ

عیدالاضحیٰ پر شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک جیسے انداز کے چرچے

(ویب ڈیسک): ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ایک جیسا انداز…

June 18, 2024
دنیا

نگورنو کاراباخ: تیل کے ڈپو میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک، 300 زخمی

آرمینیا (ویب ڈیسک): آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں تیل کے ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر…

September 26, 2023
پاکستانصحت

گزشتہ سال پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ ہوا: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تپ دق سے متعلق رپورٹ شائع کردی گئی۔عالمی ادارہ صحت رپورٹ…

October 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?