کراچی (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے بولر شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کاؤنٹی کرکٹ کھیلنےکےلیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں نوٹنگھم شائرکی نمائندگی کریں گے۔فاسٹ بولر کی جانب سے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے اپنے انگلینڈ روانہ ہونے کی اطلاع دی۔
دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان وائیٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
اس حوالے سے شاداب نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائیٹیلٹی بلاسٹ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگا۔
واضح رہے کہ شاداب خان،اظہر علی اور زمان خان سمیت 10 پاکستانی پلیئرز کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں ہیں۔