Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کابل: ہوائی اڈہ دھماکے میں ملوث داعش رہنما ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > کابل: ہوائی اڈہ دھماکے میں ملوث داعش رہنما ہلاک
دنیا

کابل: ہوائی اڈہ دھماکے میں ملوث داعش رہنما ہلاک

Published April 26, 2023
Tags: Featured اپریل کے اوائل میں کریک ڈاؤن آپریشن میں مارا گیا محدود معلومات فراہم کی گئی
Share
SHARE

کابل (ویب ڈیسک): اگست 2021 میں کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش دھماکے کا منصوبہ ساز داعش کا سینئر رہنما کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران طالبان کے ہاتھوں مارا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکیورٹی حکام نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 10 سے زائد امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو ان کے بیٹوں کے قتل میں ملوث داعش رہنما کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں بریفنگ دی۔دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ڈیرن ٹیلر ہوور کے والد ڈیرن ہوور نے بتایا کہ میں بھی اُس بریفنگ میں شامل تھا تاہم دھماکے کے منصوبہ ساز داعش رہنما کی ہلاکت کی محدود معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

مقتول امریکی فوجی کے والد نے شکوہ کیا کہ طالبان کے ہاتھوں مارے گئے داعش رہنما کی نہ شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی اس کی موت کب اور کیسے ہوئی، بتایا گیا۔

دوسری جانب ایک طالبان اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش رہنما اپریل کے اوائل میں کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران مقابلے میں مارا گیا تھا اور اس وقت طالبان کو نہیں پتہ تھا کہ مارے جانے والوں میں کابل ایئرپورٹ دھماکے کا منصوبہ ساز بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ 17 اپریل 2021 کو حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے پر اُس وقت خود کش حملہ کیا گیا تھا جب وہاں ملک سے نکلنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں افراد اور درجنوں امریکی و نیٹو فوجی موجود تھے۔

خود کش دھماکے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ داعش کے افغانستان میں 4 ہزار سے زائد ارکان ہیں جو اس وقت طالبان حکومت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے سیکیورٹی اہلکاروں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث ہیں۔

TAGGED:Featuredاپریل کے اوائل میں کریک ڈاؤن آپریشن میں مارا گیامحدود معلومات فراہم کی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article منوڑہ واقعہ: ریسکیو اہلکاروں نے تیسری لاش بھی نکال لی
Next Article فرنچ فرائز کھانے سے ڈپریشن میں اضافہ ہوسکتا ہے؛ ماہرین صحت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد کمیشن امتحان میں بھی نقل کا انکشاف

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے بعد پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی جدید طریقے سے…

November 18, 2023
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

(ویب ڈیسک): پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں…

October 29, 2024
دنیا

افغانستان میں داعش کا حملہ، 14 شہری ہلاک

دائی کنڈی- افغانستان (ویب‌ڈیسک): افغانستان میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی کالعدم تنظیم داعش کے حملے میں…

September 13, 2024
پاکستانصحت

لاہور: بارش سےمیو اسپتال کی نئی چھتیں ٹپک پڑیں، آپریشن تھیٹرز پانی سے بھر گئے

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بار ش سے میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک…

July 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?