Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نگران وزیراعظم کیلئے پانچ نام شارٹ لسٹ کرلیے: خواجہ آصف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نگران وزیراعظم کیلئے پانچ نام شارٹ لسٹ کرلیے: خواجہ آصف
پاکستان

نگران وزیراعظم کیلئے پانچ نام شارٹ لسٹ کرلیے: خواجہ آصف

Published July 29, 2023
Tags: Featured وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات جلد متوقع
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک): وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے سیاستدان کو منتخب کیا جائے گا جس کے لیے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مل کر اس حوالے سے 4 سے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں جب کہ نگران ویراعظم کے لیے کوئی ایک نام ایک ہفتے میں فائنل کرلیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اتحادی جماعتیں مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گی، میرے نزدیک ہمارے لیے بہتر ہےکہ الیکشن 90 روز میں ہوجانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہوں، میرے خیال سے اسمبلیاں مدت پورے ہونے سے دو روز قبل تحلیل کردی جائیں گی۔

وزیردفاع نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہوں نے خود ایسی کوئی خواہش ظاہر کی ہے، اسحاق ڈار نے کسی بھی فورم پر ایسا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ نگران وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے پانچ نام ان سے شیئر کرلیے گئے ہیں۔

رواں ہفتے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم لیگی قیادت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی جب کہ ڈار کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اعتراضات سامنے آئے تھے۔

’حتمی فیصلہ فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد ہوگا‘

نگران وزیراعظم کے حوالے سے جمعہ کے روز جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کے معاملے پر حتمی فیصلہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات جلد متوقع

علاوہ ازیں اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی وزیراعظم سے جلد ملاقات کا امکان ہے۔

راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں اس کی حمایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگراسحاق ڈار نگران وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونگے تو انہیں پارٹی اور اپنی سینیٹ کی سیٹ چھوڑنا پڑے گی۔

TAGGED:Featuredوزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات جلد متوقع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انڈر 16 والی بال: چائنیز سے شکست، پاکستان انڈر 17 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا
Next Article راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ گنجائش سے متجاوز ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک) کراچی کے جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر…

May 27, 2023
پاکستان

حکومت ملی تو وفاق سے17 وزارتیں ختم کرکے پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، بلاول بھٹو

نواب شاہ (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں موجود تاریخی…

December 25, 2023
پاکستان

ہم نے مذاکرات کیے تو ن لیگ کی حکومت چلی جائے گی، عمران خان

(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ہم کیا مذاکرات کریں اور…

June 21, 2024
پاکستان

جعلی لائسنس اسکینڈل: کے پی حکومت نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا حکومت نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی…

August 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?