کراچی (ویب ڈیسک) : سندھ میں نگران حکومت کے قیام اور مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگران وزیراعلیٰ کے نام سے متعلق کسی پارٹی رہنما یا کابینہ رکن سے مشاورت نہیں کی، اس لیے پیپلزپارٹی میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ چاہتے ہیں نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر 14 اگست کے بعد ہو جب کہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد مراد علی شاہ نگران وزیراعلیٰ کا نام تجویزکریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اپوزیشن جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتفاق ہوگیا۔