Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چین: بیجنگ ایک بار پھر ڈوب گیا، شدید بارشوں سے33 افراد ہلاک، متعدد گھر تباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > چین: بیجنگ ایک بار پھر ڈوب گیا، شدید بارشوں سے33 افراد ہلاک، متعدد گھر تباہ
دنیا

چین: بیجنگ ایک بار پھر ڈوب گیا، شدید بارشوں سے33 افراد ہلاک، متعدد گھر تباہ

Published August 11, 2023
Tags: Featured سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد فلائی اوورز کو نقصان
Share
SHARE

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی شدید بارشوں سے مرنے والوں میں 5 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ بارشوں کے بعد سے 18 افرا لاپتا بھی ہیں۔حکام کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں اب بھی خطرناک بارشوں کا خدشہ موجود ہے۔

حالیہ ہفتوں میں بیجنگ میں ہونے والی شدید بارشوں سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے انفرا اسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جب کہ شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے بعض رہائشی عمارتوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں، شدید بارشوں کے دنوں میں بیجنگ کے مغربی پہاڑیوں کی طرف نواحی علاقوں کو زیادہ نقصان ہوا ہے جس کے نتیجے میں 59 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 15 ہزار ایکڑ زرعی اراضی سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہے۔

میئر بیجنگ کا کہنا ہےکہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد فلائی اوورز کو نقصان پہنچا ہے۔

چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق گزشتہ ماہ قدرتی آفات کے باعث 147 اموات یا لاپتا ہوئے تھے جن میں 142 سیلاب یا دیگر آفات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ حالیہ بارش 2012 میں ہونے والی بارشوں کی طرح خطرناک تھی جس نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور اُن بارشوں میں 80 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

TAGGED:Featuredسڑکیں تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد فلائی اوورز کو نقصان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ اسمبلی اور کابینہ آج تحلیل ہوجائیں‌گی، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں ہوسکا
Next Article کوئٹہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکا، 1 شخص ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

مہنگائی،قوت خرید میں کمی: پاکستان کا ای کامرس شعبہ دباؤ کا شکار

کراچی (ویب ڈیسک): مہنگائی کی بلند ترین شرح اور بڑے پیمانے پر روپے کی بےقدری کے پیش نظر قوت خرید…

April 26, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان زیادہ ترین ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنیوالاملک،ڈیٹا درباررپورٹ

کراچی (ٹیک ڈیسک): پاکستان دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا سب سے تیز ترین ملک…

February 2, 2023
پاکستان

جادو ٹونا کرنیوالا 11 سالہ بیٹے کا قاتل باپ گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک): پولیس نے 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بیٹے کو قتل…

June 1, 2023
پاکستان

9 مئی کے واقعےکے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے: وزیراعظم

(ویب ڈیسک ): وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ملک میں انسانی حقوق…

June 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?