کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس پیٹرولنگ کے سوا گاڑیوں کی فلیش لائٹس پرپابندی لگا دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے آئی جی کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پراسلحہ کی نمائش بالکل بند کروائیں، آج کل گاڑیوں میں اسلحہ کی نمائش کرتے گارڈز بٹھائے جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پولیس پیٹرولنگ کے سوا گاڑیوں کی فلیش لائٹس پرپابندی لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس پیٹرولنگ اور مجاز گاڑیوں کے سوا دیگر گاڑیوں میں فلیش لائٹس نہ لگائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے 708 پولیس اسٹیشنز کی تعمیر کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری دے دی او رکہا کہ یہ فنڈز تھانوں کی تعمیر پر ٹھیک طریقے سے خرچ ہونا چاہیے، تھانوں کی تعمیر ایک جیسی ہو تاکہ اچھی اور بہتر لگیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو 25 ہزار خالی اسامیاں پُر کرنے اور پولیس میں بھرتیاں صرف میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی۔