کراچی -سکھر (ویب ڈیسک): جئے سندھ محاذ کی جانب سے سندھ میں غیر ملکی آبادکاری کے خلاف احتجاجی ریلی ٹھنڈی سڑک جیم خانہ سے شروع ہوئی، جو حیدر چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب حیدرآباد پہنچی۔ ریلی میں پارٹی کارکنوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ سندھ سبھا کی طرف سےلاپتہ سندھی سیاسی کارکنوں کی آزادی کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی . شہید افضل لنڈ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے لیے بھی کراچی پریس کلب پر ہی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا .
حیدرآباد میں غیر ملکی آبادی کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے ریلی سے جئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونجی، وائس چیئرمین پروفیسر عامر چانڈیو، جنرل سیکریٹری ہاشم کھوسو، پرہیت مزاحمت کے مرکزی رہنما مسرور شاہ اور دانشور اور ادیب امان اللہ شیخ نے بھی خطاب کیا۔جبکہ ملہار جتوئی نے قومی نغمہ پیش کیے.
دوسری جانب سندھ سبھا کی طرف سےلاپتہ سندھی سیاسی کارکنوں کی آزادی کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی .
جبکہ ایک ہفتہ قبل ٹنڈو آدم میں گولیاں مارکر قتل کیے گئے سندھ کے معروف ٹک ٹاکر اور قوم پرست سرگرم کارکن شہید افضل لنڈ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے لیے بھی کراچی پریس کلب پر ہی احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا . جس میں قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا گیا.
اسی طرح جئے سندھ رہبر کمیٹی کی جانب سے سکھر میں غیر ملکی آبادکاری، فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری، معصوم پریا کماری کی آزادی اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کیخلاف شہید بشیر خان قریشی کے بہادر ساتھی، جسقم کے سینئر رہنمامحترم ڈاکٹر نیاز کالانی، ریاض چانڈیو کی قیادت میں ہزاروں قومی کارکنوں نے شاندار ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔